آج کی ریسیپی : باربی کیو چکن بریانی

شائع 20 جون 2018 11:15am

:اجزاء

چکن بون لیس کیوبز------------------ آدھا کلو 

ادرک لہسن--------------------------- 2چائے کے چمچ

نمک----------------------------------- ایک چائے کا چمچہ 

پسی لال مرچ ------------------------- ایک چائے کا چمچہ 

گرم مصالحہ--------------------------- ایک چائے کا چمچہ 

ہلدی ---------------------------------- آدھا چائے کا چمچہ 

دہی----------------------------------- آدھا کپ 

اورنج رنگ----------------------------- ایک چٹکی 

:چاول کے اجزاء 

چاول---------------------------------- آدھا کلو 

تیل------------------------------------ ایک چوتھائی کپ 

کٹی پیاز------------------------------- 2 کھانے کے چمچ 

تلی پیاز------------------------------- آدھا کپ 

ادرک لہسن---------------------------- ایک کھانے کا چمچ 

چوپ کئے ہوئے ٹماٹر------------------ 2 عدد 

نمک----------------------------------- آدھا چائے کا چمچ 

پسی ہوئی لا ل مرچ-------------------- آدھا چائے کا چمچ 

دہی----------------------------------- آدھا کپ 

کٹا ہرا دھنیا--------------------------- 2 کھانے کے چمچ 

کٹی ہری مرچ-------------------------- 2 عدد 

کیوڑا----------------------------------- ایک چائے کا چمچ

:ترکیب

٭ سب سے پہلے آدھا کلو بون لیس چکن کو 2 چائے کے چمچ ادرک لہسن، ایک چائے کے چمچ نمک، ایک چائے کے چمچ پسی لال مرچ، ایک چائے کے چمچ گرم مصالحے، آدھا چائے کے چمچ ہلدی، آدھے کپ دہی اور ایک چٹکی اورنج رنگ سے میری نیٹ کرکے 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ 

٭ اب ایک چوتھائی کپ تیل گرم کرلیں۔

٭ پھر چکن کو اسکیورز پر لگا کر پین فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ تیار ہوجائے پھر اسے کوئلے کا دم دے کر ایک طرف رکھ دیں۔ 

٭ چاول کے لئے ایک چوتھائی کپ تیل گرم کرکے اس میں 2 کھانے کے چمچے کٹی پیاز کو ایک کھانے کے چمچ ادرک لہسن کے پیسٹ اور 2 عددچوپ کئے ہوئے ٹماٹر کے ساتھ فرائی کریں۔ 

٭ اب اس میں آدھا چائے کا چمچ نمک، آدھا چائے کا چمچ پسی لال مرچ کو ایک چوتھائی کپ پانی کے ساتھ شامل کرکے اچھی طرح فرائی کرلیں۔ 

٭ پھر اس میں ایک چوتھائی کپ دہی شامل کرکے اچھی طرح فرائی کرلیں۔ 

٭ اب اس میں آدھا کلو اُبلے چاولوں کو 2 عدد کٹی ہری مرچ اور 2 کھانے کے چمچ کٹے ہوئے ہرے دھنیے کے ساتھ ڈال دیں۔

٭ پھر اوپر ایک چائے کا چمچہ کیوڑا ڈال کر 15 منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔ 

٭ اسمبل کے لئے چاول مکس کرکے ایک پلیٹر میں نکالیں۔اب اس پر چکن اسکیورز رکھ کر کھیرا سائیڈوں میں رکھ دیں۔

٭ آپ کی اسپیشل باربی کیو چکن بریانی تیار ہے۔

Read Comments