آج کا دن کیسا رہے گا؟ 27 جون 2018

شائع 27 جون 2018 05:12am

حمل(Mar21-April19)

آج اپنے پہلے سے شروع کردہ اہداف کو مکمل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ آج اپنے دوست احباب کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عمل کرنے میں ہی آپ کا فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی طرح کی نئی منصوبہ بندی آپ کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو بہت سے مسائل حل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے اور ان معاملات میں آپ کو اپنے پیاروں کا ساتھ بھی حاصل رہے گا۔ آج آپ کو وقتی پریشانی کا سامنا تو ہوسکتا ہے لیکن اس کے باوجود آپ اپنے وجدان پر بھروسہ کرکے اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ نے جن معاملات کے بارے میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرنا تھا ان کے بارے میں آپ کا دل برا ہوسکتا ہے لیکن اپنے صبر و تحمل اور ضبط کی وجہ سے کامیابی کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔ اپنے گھر میں طے شدہ تبدیلی لانے کی وجہ سے آپ کو اپنے پیاروں کی جانب سے سراہا جاسکے گا۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کی گھریلو اور کاروباری سرگرمیوں کی کامیابی کا دن ہے جس میں آپ کو معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا جس سے اپنے پیاروں کے ساتھ باہمی تعلقات بہتر بنا کر مستقبل کی ٹھوس منصوبہ بندی کرسکیں گے۔ لیکن یاد رکھیں طے شدہ امور کے علاوہ کسی کام کا آغاز نہ کریں ورنہ کامیابی نہ ملے گی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنی زندگی میں بہتر تبدیلیاں لانے کے علاوہ اپنی محبت بھری زندگی کو بھی بہتر بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی ایسے اہم فرد سے ملاقات ہوسکتی ہے جو مستقبل میں آپ کا کاروباری شراکت دار بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ آج اپنے معاملات کے حل کے لئے اپنے پیاروں کے مشوروں پر ضرور عمل کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے کاروبار میں متوقع کا میابیاں نہ ملنے کی وجہ سے آپ کا دل برا ہوسکتا ہے لیکن اپنا حوصلہ نہ ہاریں کیونکہ آج کا دن کاروباری سرگرمیوں کے لئے مناسب یا موافق دن ثابت نہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج اپنے پیاروں کی معیت میں بہترین وقت گزارنے کے مواقع بھی سامنے آسکیں گے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو چاہے کتنے ہی مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑے لیکن اپنے آپ کو بے چین  اور پریشان نہ ہونے دیں۔ اپنی جذباتی کیفیات کو معمول پر لانے کے لئے آپ کسی قیمتی چیز کی خریداری میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی ایسے فرد سے ملاقات بھی ہوسکتی ہے جو آپ کی پیار بھری زندگی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو کوئی بھی غیر متعلقہ معاملہ اپنے شیڈول میں شامل نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے سب کچھ تبدیل ہوجائے گا۔ آج آپ کو اپنے مالی معاملات کی فکر ہی نہیں بلکہ اپنی کامیابی کے حصول میں جدوجہد کا آغاز بھی کرنا ہوگا کیونکہ کامیابی کے امکانات بہت روشن ہیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنی جذباتی کیفیت کو قابو میں رکھنے اور پیار بھری زندگی میں تبدیلیاں لانے کے لئے بہترین مواقع ہی میسر نہ آسکیں گے بلکہ آپ کے عزائم بھی بہت بلند ہوں گے۔ اس کے علاوہ اپنے معمولات سے وقت نکال کر اپنے دوستوں کے ساتھ بھی بہترین وقت گزار سکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنی گھریلو اور کاروباری سرگرمیوں میں کامیابی میسر آسکے گی جبکہ آپ دونوں شعبوں میں توازن پیدا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ آج اپنے آپ کو ایک ساتھ بہت سی سرگرمیوں میں ملوث کرنے سے باز رہیں ورنہ آپ کے لئے کسی بھی کام کو مکمل کرنا ممکن نہ ہوگا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج ممکنہ طور پر آپ کا سارا دن اپنے لئے بہتر مواقع کے حصول میں تگ و دو کرتے ہوئے گزر سکتا ہے۔ ایسے میں نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ مواقع کو بھی توسیع دی جاسکتی ہے جبکہ اپنے خوابوں کی عملی تعبیر بھی دی جاسکتی ہے لیکن اپنے پیاروں کو کسی صورت نظرانداز نہ کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے اندر جنم لینے والے خوف اور وہم کو دور ہٹا کر ہی اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے لئے آگے قدم بڑھا سکیں گے۔ اس کے بعد ہی خود کو پرسکون اور پر اعتماد بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے کاروباری سفر کے بارے میں بے بنیاد اندیشوں کا شکار نہ بنیں۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments