حمل(Mar21-April19)
آج اپنے موجودہ حالات کی وجہ سے آپ میں پایا جانے والا ذہنی الجھاؤ آپ کے لئے اپنے گھر اور کام والی جگہ پر صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتا ہے جس کے بعد آپ کو خود پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ ایسے میں کسی کام سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا بھی ممکن نہ رہے گا۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کو اپنے کسی سینیئر کی جانب سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کی وجہ سے اپنا طے شدہ کاروباری دورہ منسوخ کرنا پڑے گا۔ اس میں ذاتی مفادات کا حصول بھی ممکن ہوسکتا تھا مگر صورتحال تبدیل ہونے کے باعث اب آپ کے مفادات کا حصول ممکن نہ ہوگا۔
جوزا (May21-June21)
آج ذہنی الجھاؤ میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے لئے کسی بھی صحیح فیصلے پر پہنچنا مشکل ہوگا۔ خود کو کسی سفر کے لئے تیار کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ذاتی مفادات سے ہٹ کر اب آپ کو اپنے گھریلو مفادات کی نگرانی بھی کرنی ہوگی۔
سرطان (June22-July22)
آج اپنے دوست احباب کی جانب سے مالی امداد کے بارے میں ہونے والی پیشکش کو قبول کرکے خود کو ذہنی دباؤ سے آزاد کرسکیں گے جبکہ اپنے معمولات کو نبھانے میں دوسروں سے مشورے کے علاوہ اپنے وجدان پر بھی بھروسہ کرسکیں گے جس کا فائدہ فوری طور پر آپ کے سامنے آسکے گا۔
اسد (July23-Aug22)
آج آپ کو کسی بھی قسم کی جذباتی یا سنگین غلطی سے بچنے کے لئے خود کو نارمل رکھنا ہوگا اور پرسکون رہ کر اپنے معمولات کی انجام دہی کو یقینی بنانا ہوگا۔ آج آپ کو موقع مل سکتا ہے کہ اپنے کاروباری معاملات کو سلجھا سکیں اور مالی لین دین کی وجہ سے سامنے آنے والی مشکلات کو دور کرسکیں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج اپنے پہلے سے جاری شدہ امور کو ہی مکمل کرنے کی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور کسی نئے معاملے میں خود کو نہ الجھائیں۔ موجودہ دباؤ کی وجہ سے خود میں جوشیلے جذبات پیدا نہ ہونے دیں تاکہ کسی بھی جذباتی غلطی سے بچا جا سکے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج خود کو سماجی طور پر متحرک کرکے ہی منفی جذبات پر قابو پاسکیں گے گے ورنہ یاد رکھیں کہ آپ شدت جذبات میں اپنے پرانے باہمی تعلقات کا خاتمہ اپنے ہاتھوں ہی کر گزریں گے۔ اپنی صحت کے بارے میں لاحق تفکرات کو احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی ختم کرسکیں گے۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج کسی ممکنہ سفر کی تیاری کرنے یا کسی کاروباری دورے کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔ اگر کسی بھی طور ممکن ہوسکے تو آپ کو اپنے اہل خانہ کا ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت کے لئے دینا چاہیئے اور اپنے گھر کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں ان کا ہاتھ بٹانا چاہیئے۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اپنے اہداف کا حصول ممکن بنانے کے لئے اپنے آپ کو متحرک کرنا ضروری ہوگا۔ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی پر مبنی سرگرمیوں سے اجتناب برتیں اور اپنے معمولات کو انجام دینے کی کوشش کریں۔ آج اپنے کاروبار سے متعلقہ فیصلوں کو ملتوی کرنا ہوگا۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج کسی دوست کی آمد کی اطلاع ملنے سے آپ کو خوشی مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے حلقے میں شامل کسی ایسے فرد کی ذات کے بارے میں کوئی بات نہ کریں جسے آپ بہتر طریقے سے نہ جانتے ہوں۔ آپ کو کسی وجہ سے خفت کا سامنا ہوسکتا ہے جس کے لئے محتاط رہنا بہت ضروری ہوگا۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج کسی غیر منافع بخش کاروبار میں ملوث ہونے سے کچھ اس طرح کے اثرات ظاہر ہوسکتے ہیں کہ جس سے آپ کی راہ میں کوئی مالی دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔ ان حالات میں آپ کو کوئی فرد اپنا دوست محسوس نہ ہوگا بلکہ ایسا لگے گا جیسے آپ کے اردگرد دشمنوں نے گھیرا ڈال دیا ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے تمام امور مکمل توجہ اور سکون سے انجام دینے کی کوشش کریں کیونکہ جب آپ تیزی اور جلد بازی کے جذبات کے تحت اپنے کئی معاملات کو ایک ساتھ حل کرنے کی جانب گامزن ہوں گے تو آپ کے راستے میں کئی رکاوٹیں آسکتی ہیں اور اگر آپ نے ضد سے کام لیا تو مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔