شائع 30 جون 2018 06:43am

غریب ممالک میں بچوں کے پسندیدہ کھلونے

خاتون فوٹو گرافر اینا روزلنگ نے دنیا بھر کا سفر کرکے غریب ترین اور امیر ترین ممالک میں بچوں کی ان کے پسندیدہ کھلونوں کے ساتھ تصاویر لی ہیں، جنہیں دیکھ کر ہر ملک کے پس منظر اور غریبی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

رضاکاروں کی مدد سے 50 ممالک کے بچوں کی ان کے پسندیدہ کھلونوں کے ساتھ تصویریں دیکھ کر ان بچوں کی سادہ زندگی کا احساس ہوتا ہے۔ تو پہلے ایک افریقی ملک کی بات ہوجائے۔

برکینابے میں فی کس آمدنی صرف 29 ڈالر ماہانہ ہے۔ یہاں ایک بچی نے بتایا کہ اسے ایک پرانےٹائر سے کھیلنا اچھا لگتا ہے اور یہی اس کا پسندیدہ کھلونا بھی ہے۔

افریقی شہر زمبابوے میں فی کس آمدنی صرف 34 ڈالر ماہانہ ہے اور اس بچے نے گھر میں ایک گیند بنائی ہے جو اس کا پسندیدہ کھلونا ہے۔

غربت اور بد امنی کے شکار ہیٹی کا یہ بچہ دن رات اس پلاسٹک کے پہیئے کو اپنے ساتھ رکھتا ہے جو اس کی کل متاع ہے۔

معصومیت سے جوتا دکھاتے ہوئے اس بچے کا کھلونا بھی یہی ہے جو کوٹے ڈی آئیوری کے ایک گاؤں میں رہتا ہے۔

روانڈا کے اس بچے کے پاس کھیلنےکو کچھ نہیں، جب اس سے کھلونے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے یہ پتے دکھا دیئے۔

ہیٹی کے ایک اور بچے کے پاس دستی ویڈیو گیم ہے جو اس کا من پسند کھلونا ہے۔

فلسطین میں ایک بالغ آمدنی کی فی کس آمدنی 112 ڈالر ماہانہ ہے، لیکن پلاسٹک کی بوتل اس کا پسندیدہ کھلونا ہے۔

روانڈا کے اس بچے کے پاس کھیلنے کے لیے صرف ایک چھڑی ہے۔

دوسری جانب امیر ممالک ہیں جہاں کے بچوں کو طرح طرح کے مہنگے اور منفرد کھلونے میسر ہیں۔ ایک اوسط امریکی مہینے میں 855 ڈالر کماتا ہے۔

بشکریہ Bored Panda

Read Comments