آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 جولائی 2018

شائع 02 جولائ 2018 05:28am

حمل(Mar21-April19)

آج اپنی کاروباری سرگرمیوں میں شدت لانے کی بجائے انہیں کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آج آپ کا طے کردہ ہدف کو حاصل کرنے کا ہدف ایک مشکل امر ہوگا۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ خود کو اندیشوں اور خدشات کے حوالے کردیں بلکہ آپ کو ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیئے۔

ثور(April20-May20)

آج اپنی کسی کاروباری ناکامی کی وجہ سے آپ بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوسکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ حوصلہ ہی ہار جائیں اور یہ سوچنے لگیں کہ یہ سب آپ کے لئے ٹھیک بھی ہے کہ نہیں۔ عام الفاظ میں کہیں تو آج کا دن کاروباری امور اور اہم افراد سے مذاکرات کے لئے بہتر بنانا ہی فائدہ مند رہے گا۔

جوزا (May21-June21)

آج کسی مجوزہ کاروباری دورے کی منسوخی کی اطلاع ملنے پر آپ بہت پریشان ہوسکتے ہیں لیکن خیال رکھیں اس بات کا غصہ اپنے ساتھیوں پر ہرگز نہ اتاریں بلکہ اپنے پیاروں کی جانب خاص توجہ دیتے ہوئے ان کا بھرپور خیال رکھنے کی کوشش کریں۔

سرطان (June22-July22)

آج آپ کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے ذریعے کسی کا بونس یا خاص انعام حاصل کرنے کے لئے بہترین دن ہے یا اپنے کاروبار کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے جس سے آپ کو سکون اور اطمینان حاصل ہوسکتا ہے۔

اسد (July23-Aug22)

آج اپنی مالی مجبوریوں کا رونا رونے کے علاوہ اپنی ذات کو بھی منظر سے ہٹانے کا موقع سامنے آنے سے آپ کو بہت اذیت ہوسکتی ہے۔ ایسے میں آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے۔ آج کسی بھی قسم کے نئے کاروبار کا آغاز کرنے سے گریز کریں ورنہ مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کے تعلقات اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین رہ سکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کی ملاقات کسی ایسی خاتون سے ہوسکتی ہے جو بعد ازاں آپ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرسکے گی۔ آج اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی سستی اور کوتاہی نہ برتیں ورنہ معاملات بگڑ جائیں گے۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے کام میں در آنے والی غیر متوقع مشکلات کو مدنظر رکھ کر ہی اپنے طے شدہ معمولات میں تبدیلی پیدا کریں۔ آج شام میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کسی تفریحی مقام کی سیر کے لئے جاسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اچانک کسی قیمتی چیز کی خریداری کے بارے میں فیصلہ کرسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی شریک حیات بہت خوش ہوسکے گی۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے جسے اپنا کر آپ اپنے مسائل سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔ آج کسی بھی قسم کے اہم فیصلے کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ آج کا دن ایسے اہم فیصلے کرنے کے لئے مناسب نہیں ہے جس کی وجہ سے آپ ناکام ہوجائیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے بہت سے ایسے منصوبوں کے نتائج آپ کے سامنے آسکیں گے جن کا آغاز آپ نے کچھ عرصہ قبل بڑی محنت اور جانفشانی سے کیا تھا۔ یہ سب کچھ آپ کی لگن اور حقیقت پسندی کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے پیار بھرے تعلقات پر بھی توجہ دینے کی کوشش کریں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ میں بہت زیادہ بیزاری اور دوسروں سے لاتعلقی کے جذبات حاوی نظر آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہوگا اور اصل وجوہات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ بہتر موڈ میں ہونے کی وجہ سے اپنے تعلقات پر بھرپور توجہ دے کر انہیں قابل احترام بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے پیشہ وارانہ معمولات میں بھی کامیاب ہوسکیں گے جبکہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کے بہترین اور مثبت نتائج بھی حاصل کرسکیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے تعلقات اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ بے حد فائدہ مند رہیں گے۔ اپنی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کی کوشش میں اپنے کسی عمر رسیدہ رشتہ دار سے مل سکیں گے جس کے بعد ہی آپ تمام معاملات کو سمجھ پائیں گے۔ آج آپ کی ملاقات کسی ایسی خاتون سے ہوسکتی ہے جسے آپ نے بہت عرصہ پہلے دیکھا تھا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments