شائع 05 جولائ 2018 06:25am

جلا کر پڑھی جانے والی انوکھی کتاب

کسی کتاب کو جلانا ایک صاحب ذوق اور کتاب دوست انسان کیلئے ایک نہایت ہی ناپسندیدہ اور بدترین فعل ہے۔یہ حرکت کسی ان پڑھ کو اشتعال میں مبتلا کرسکتی ہے۔ لیکن اس وقت کیا کیا جائے جب کسی کتاب کو پڑھنا ہی اس وقت ممکن ہو جب اسے آگ سے جلایا جائے؟

ہالینڈ کے ایک ادارہ برائے فائن آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چند طلباء نے ایسی کتاب تخلیق کی ہے جس پر لکھے الفاظ اس وقت نظر آئیں گے جب اسے 451 فارن ہائٹ ڈگری پر جلایا جائے۔ اس سے قبل یہ کتاب آپ کو بالکل سیاہ نظر آئے گی۔

اسے بنانے والے طلباء کا کہنا ہے کہ کتاب کے اوراق پر ایک تہہ چڑھائی گئی ہے جو جلانے کے ساتھ غائب ہوجائے گی اور اس کے نیچے سادے کاغذ پر لکھے گئے لفظ نمودار ہوجائیں گے۔

بشکریہ WebUrbanist


Read Comments