حمل(Mar21-April19)
آج آپ میں مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے بہت سے ایسے معاملات کو سلجھانے کی سوچ پیدا ہورہی ہے جو آپ کو عرصہ دراز سے پریشان کئے ہوئے ہے۔ ان معاملات کا تعلق آپ کی ذات کے علاوہ آپ کے پیار محبت بھرے جذبات سے بھی ہوسکتا ہے۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جتنے وقت کی ضرورت ہوگی وہ مہیاء ہوسکے گا اور کامیابی بھی حاصل ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ معاملات بہترین صورت میں انجام پاسکیں گے۔
جوزا (May21-June21)
آپ ایک لمبے عرصے سے کسی کے بارے میں کوئی اہم فیصلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اسی تذبذب میں وقت گزارتے رہے ہیں کہ وہ کیا ہے؟ اس فرد کا تعلق آپ کی جذباتی زندگی یا سماجی حلقے سے ہوسکتا ہے لیکن آپ کو اس بات کا اندازہ بھی نہ ہوگا کہ آپ کس حیران کن طریقے سے کامیاب ہوسکیں گے۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ بہت پرجوش ہونے کی وجہ سے جلدی جلدی مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کریں گے جن کی وجہ سے نئی سرگرمیوں کا آغاز ہوسکے گا۔ آج آپ کسی نئی منصوبہ بندی کے لئے مناسب رقم کے انتظام میں مصروف ہوسکتے ہیں۔
اسد (July23-Aug22)
آج آپ کو اپنے پیار محبت کے معاملات نمٹانے میں ستاروں کی مدد اور معاونت حاصل ہوسکے گی جس کی بناء پر آپ کو بہت سے اہم فیصلے کرنے میں آسانی ہوسکے گی۔ اپنے حالات کے بارے میں کچھ فکر مندی ضرور ہوسکتی ہے لیکن حقیقی طور پر آپ کو کوئی پریشانی نہ ہوگی۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج آپ کی زیادہ تر توجہ اپنے مالی اہداف کے حصول میں ہی مرکوز رہ سکتی ہے۔ چھوٹی موٹی جو بھی پریشانیاں آپ کے سامنے آئیں گی آپ ان سے باآسانی عہد براء ہوسکیں گے۔ خود کو پرسکون رکھیں اور کسی بھی حالت میں بااختیار افراد سے ٹکرانے یا ان کے اختیارات کو چیلنج کرنے سے گریز کریں۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج صبح میں ہی آپ کو ایسا فیصلہ کریں گے جس کی وجہ سے سارے دن کا طے شدہ شیڈول تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ آپ کسی تقریب میں شرکت کی تیاری میں مصروف ہوسکتے ہیں لیکن مالی رکاوٹوں کی وجہ سے وقتی مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم وہم نہ کریں اور اندیشوں کو سر پر سوار نہ کریں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج آپ کے ستاروں کے اثرات کے تحت آپ کو بہت سے فیصلے کرنے ہوں گے جس کی بناء پر آپ کی سرگرمیوں میں بہت تیزی رہے گی لیکن ایک بنیادی بات آپ کو یاد رکھنی ہوگی کہ آپ کسی بھی حالت میں جذباتی نہ ہوں اور نہ ہی خود کو غیر متوازن کریں بلکہ ہر حال میں توازن برقرار رکھیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اپنے تمام تر امور کی انجام دہی اور تکمیل میں اپنے آپ کو متوازن رکھنا انتہائی ضروری ہوگا اور اس بات کا اطلاق اپنی ساری مصروفیات پر کرنا ہوگا۔ دوستوں سے ملاقات ہو یا خاندان کے افراد سے مشاورت ہو آپ کو ہر حال میں اپنی ہمت و توانائی کے مطابق ہی متحرک کرنا ہوگا۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کو اپنے موافق ستاروں کے مثبت اثرات سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے اور اپنے اہم معاملات کو حل کرنے کی کامیاب کوشش کر گزرنا چاہیئے۔ لیکن اپنے حالات میں درستگی اور بہتری لانے کے لئے اپنے اہل خانہ یا گھر داری کی ضروریات کو نظر انداز کردینا کسی طور قابل تحسین نہ ہوگا۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کے لئے بہترین موقع ہے اور آپ اس قابل بھی ہیں کہ اپنے بارے میں غیر معمولی اہمیت کے حامل فیصلے کرسکیں اور یقینی طور پر جب یہ فیصلے دوسروں کی نظر سے گزریں گے تو آپ کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کئے جائیں گے اور داد و تحسین کے پھول بھی نچھاور کئے جاسکیں گے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ اپنی من مانی کرنے اور اپنی مصروفیات میں تیزی لانے سے گریز کریں۔ اپنے معاملات باہمی مشاورت سے چلائیں اور خاص کر اپنی شریک حیات کی باتوں پر توجہ دیں اور انہیں اہمیت بھی دیں۔ اس کے علاوہ آج ممکنہ طور پر آپ کو کہیں سے معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔