آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 جولائی 2018

شائع 10 جولائ 2018 05:09am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو خلاف توقع کسی ایسے سفر کا آغاز کرنا پڑے گا جس کے بارے میں نہ تو آپ نے پہلے سے کچھ سوچا ہوگا اور آپ نے کسی قسم کی منصوبہ بندی کی ہوگی۔ اس معاملے میں آپ کو کافی رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا لیکن آپ اپنی ضمانت کو بروئے کار لاکر ان کو باآسانی دور کرسکیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنی کچھ سرگرمیوں کو وقتی طور پر روک دینا چاہیئے اور مکمل آرام کرکے اپنی اضطرابی اور جوشیلی کیفیات پر قابو پانا چاہیئے۔ اسی دوران آپ کو اپنے اکراجات پر بھی نظر رکھنی چاہیئے لیکن بظاہر تو آپ کو پیسے کی کوئی کمی محسوس نہیں ہورہی اور نہ ہی آپ کو ان باتوں کی وجہ سے اپنا آرام و سکون برباد کرنا چاہتے ہیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کہیں جانے کی منصوبہ بندی کرنے کے بعد تیاریوں میں مصروف ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے اہلخانہ بہت زیادہ پریشانی یا دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی بڑے یا سینیئر فرد کی جانب سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے آپ کے بنائے ہوئے منصوبے پر اثر پڑسکتا ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کے دن کا آغاز کہیں سے معقول رقم کی وصولی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ آپ کے پیاروں کو بھی خوشی کا احساس ہونے سے آپ سے قربت کا تعلق مزید گہرا ہوسکتا ہے۔ آج کا دن اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ اپنے دوستوں سے میل ملاقات کے لئے بھی بہترین ثابت ہوسکے گا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو مواقع میسر آسکیں گے کہ آپ اپنے باہمی شراکتی منصوبے میں اپنے لئے مفادات کا حصول یقینی بنا سکیں مگر آپ کو اپنے جذباتی تعقات میں جنم لینے والے مسائل سے جلد چھٹکارا نہیں ملے گا بلکہ اس کے لئے انتظار کرنا ضروری ہوگا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج پچھلے دنوں کی بے چینی اور ذہنی دباؤ سے نجات ملنے کے علاوہ آج آپ کو اپنی قسمت پر بھروسہ کرکے عملی اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ مقدر آپ کے ساتھ ہوگا۔ آج کسی ایسے فرد سے آپ کی ملاقات متوقع ہے جسے دیکھتے ہی آپ پہلی نظر میں دل ہار بیٹھیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی جاری مالی مشکلات کی وجہ سے آپ کے لئے کئی معاملات میں رکاوٹیں سامنے آسکتی ہیں جبکہ آپ کی فنی صلاحیتیں عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ میں تخلیقی سوچیں بھی جنم لے سکتی ہیں جن کی وجہ سے کئی ایک فنی منصوبوں کا آغاز کرنے کے لئے آپ عملی یا جوشیلے اقدامات کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج کافی سارے مسائل نمٹانے کے لئے آپ کو نہ صرف مستعد بلکہ متحرک بھی ہونا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ بہت زیادہ مصروف نظر آئیں گے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کوششیں اور توانائی ضائع نہ ہو تو آپ کو مکمل جزئیات کے ساتھ اپنا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ اپنے ارد گرد موجود افراد کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کرسکیں گے جبکہ اپنی مالی کمزوری کی وجہ سے شاید کچھ پریشان ہوجائیں مگر ان سب باتوں کے باوجود آپ اپنے گھریلو امور کی انجام دہی کے علاوہ اپنے فرائض کی تکمیل میں بھی کامیاب رہیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو انتہائی ہوشیاری اور ذہانت سے استعمال کرنے کی وجہ سے کاروباری طور پر کامیابی میسر آسکے گی۔ آج آپ اپنے مستقبل کی بہتری کے لئے جو بھی منصوبے بنائیں گے وہ بہت جلد عملی شکل اختیار کرکے آپ کے لئے مالی مفادات کے حصول میں مددگار اور معاون ثابت ہوں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی ذاتی کشش اور شخصی جاذبیت دوسروں کو مسحور کردے گی کہ وہ آپ کی کامیابی میں نہ صرف آپ کے حصہ دار بنیں بلکہ آپ کی منزل کے حصول میں عملی مدد فراہم کرنے کے لئے آپ کے شانہ بشانہ کوششیں بھی کریں گے۔ آپ اپنی کاروباری کامیابیوں کے لئے اپنے اردگرد میں بہت بہتری محسوس کریں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو مواقع میسر آسکیں گے کہ آپ کچھ نئی سرگرمیوں کا آغاز کرسکیں کہ جن کی وجہ سے آپ کو کاروباری اور مالی معاملات میں نمایاں اور فائدہ مند کامیابیاں نصیب ہوسکیں گی۔ جن کو بنیاد بنا کر آپ اپنے الجھے ہوئے امور کو باآسانی سلجھا سکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments