حمل (Mar21-April19)
آج اپنے حالات کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی کاوشیں کرسکیں گے جس کی وجہ سے دوسروں کو اپنا آپ منوا سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے گھریلو حالات میں بھی بہتری لاسکیں گے۔ دوسروں کے ساتھ اپنی باہمی غلط فہمیاں اور کچھ بنیادی خدشات دور کرنے کے لئے آج ایک بہترین دن ہے۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کے پیار بھرے جذباتی تعلقات میں کچھ نیا پیدا کرنے کی کوشش آپ کو بہت زیادہ پر اعتماد بنا سکے گی۔ آپ ضرورت سے زیادہ سماجی حیثیت میں متحرک ہوسکیں گے اور کسی خاص فرد سے کوئی خاص رشتہ استوار کرسکیں گے جس کا انجام شادی جیسے حسین بندھن کی صورت میں بھی سامنے آسکتا ہے۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ اپنے اندر پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بخوبی جان پائیں گے جس کی وجہ سے بے چینی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس لئے اپنے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینے سے باز رکھیں گے۔ دوسروں کی جانب سے مقابلہ بازی کی دعوت کو قبول کرنے سے بچیں اور خود کو معمولات تک ہی محدود رکھیں۔
(June22-July22) سرطان
آج آپ کا رجحان قیمتی اشیاء کی خریداری کی جانب رہ سکے گا جس کے باعث کوئی ایسی قیمتی شے خرید سکیں گے جس کی وجہ سے آپ کے پیارے آپ سے خوش ہوسکیں گے۔ آج فرائض کی انجام دہی کے دوران کچھ ایسے غیرمتوقع حالات پیدا ہونگے جن کے باعث آپ کو معمول سے زیادہ کام کرنا پڑے گا۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کی فنکارانہ صلاحیتوں اور قدرتی خوبیوں کا اثر آپ کے باہمی تعلقات پر خاصا خوشگوار پڑے گا جس کی وجہ سے اپنے تعلقات کو مستحکم کرسکیں گے۔ انہی اثرات کی وجہ سے آپ اپنے سماجی رشتوں اور کاروباری معاملات میں بہت کامیاب رہیں گے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ کو اپنے معمولات کی انجام دہی کے دوران خاصا محتاط رہنا ہوگا تاکہ کسی بھی قسم کی غلطی کے ارتکاب سے بچا جاسکے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران آپ کی ملاقات کسی ایسی خاتون سے ہوسکتی ہے جس کا کردار آپ کے آنے والے دنوں میں بہت اہم ہوگا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ اپنا قیمتی وقت اپنے پیارے فرد کے ساتھ گزار سکیں گے جبکہ کسی قسم کا تحفہ دے کر آپ مدمقابل کو حیران بھی کرسکیں گے۔ ایسے حالات میں آپ کو اپنے تمام اہداف اور خواہشات کو مدنظر رکھنا چاہیئے تاکہ آپ کا اعتماد اور مقدر آپ کو کامیابی کی منزل تک لے جا سکے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ کو کسی ایسی میٹنگ میں شرکت کرنی پڑسکتی ہے جس کا تعلق آپ کی صلاحیتوں کے استعمال سے ہوگا اور آپ کچھ ایسی کاکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے کہ جس سے دوسرے آپ کو اہمیت اور کوئی خاص مقام دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج آپ کو صبح سے ہی اپنے پیاروں کے ساتھ موجودہ تعلقات میں پیدا ہونے والی کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے لئے آپ کو کھلے دل سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہوگا تاہم اس باہمی گفتگو کے دوران بھی آپ کو اپنے جذبات پر قابو پانا لازمی ہوگا۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج کا دن آپ کو اپنے دوست احباب سے ملنے ملانے کے لئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکے گا جبکہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بھی ان کے ذاتی معاملات میں ان کا ہاتھ بٹا سکیں گے اور وقت کی بہتری اور ستاروں کے اثرات کی وجہ سے خاصا محفوظ ہوسکیں گے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے خاندانی معاملات اور خاص کر اپنے التواء کا شکار امور کو منزل تک پہنچا سکیں گے۔ اس کے علاوہ کاروباری سرگرمیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوششیں کرنے کے دوران اخراجات بھی ہوسکتے ہیں۔ آج اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کرنے میں کوتاہی نہ کریں ورنہ مالی نقصان ہوسکتا ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج جب دنیا داری کے معاملات شروع ہوں تو آپ کسی ڈر اور خوف کے بغیر دوسروں کی پیروی کرنے سے انکار کرکے اپنا راستہ خود بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے جذباتی اور پیار بھرے تعلقات بہترین شکل میں آپ کے سامنے ہوں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔