ویڈیو گیمز کے زریعے دینِ اسلام کی توہین
ٹی وی ، کمپیوٹر، انٹرنیٹ،ویڈیوگیمز(پلے اسٹیشن ،گیم بوئے، پی ایس پی وغیرہ) عصر حاضر میں والدین اور مسلم گھرانوں کیلئے بہت بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ والدین حیران و پریشان ہیں کہ اولاد کی تربیت کس طرح کریں۔ان سحر آفریں تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچوں اور بچیوں کو کس طرح بچائیں۔ یہ نا صرف ہمارے ذہنوں میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں بلکہ ہمارے دین کے خلاف ایک گہری سازش بھی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو چند ایسے ویڈیو گیمز کے بارے میں بتا رہے ہیں جن میں دین اسلام کی توہین کی گئی ہے۔ Resident Evil 4 ریزیڈنٹ ایول سیریز کے پارٹ فور میں جگہ جگہ دین اسلام کی توہین کی گئی ہے اور مذاق بنایا گیا ہے۔ اس گیم میں جگہ جگہ قرآن کریم کو زمین پر گرا ہوا دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک جگہ مسجد نبوی کا دروازہ دکھایا گیا ہے، جس کے سنہرے حصے پر شیطان کی تصویر ہے۔ Prince of Persia پرنس کی تلوار پر واضح طور پر انگریزی میں 'Spread the teachings' یعنی 'تعلیمات کو پھیلاؤ' کندہ ہے۔ جس کا مقصد مسلم پرنس کی قتل و غارت گری کو اسلام کی تعلیمات دکھانا ہے۔ Taken tag Tournament 2 ٹیکن سیریز کے اس گیم کی بیک گراؤنڈ تھیم میں قرآنی آیات لکھی گئی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ زمین پر بھی اللہ لکھا گیا ہے۔ Devil may cry اس گیم کے تیسرے پارٹ میں ایک جگہ خانہ کعبہ کا دروازہ دکھایا گیا ہے، جس میں داخل ہو کر شیطانی دنیا میں پہنچنا ہوتا ہے۔