شائع 14 جولائ 2018 06:36am

شادی کیلئے پروپوز کرنے کا احمقانہ طریقہ: ویڈیو دیکھیں

لوگ اپنی محبوباؤں کو مختلف انداز میں پروپوز کرتے ہیں۔ کوئی سرپرائز دیتا ہے، کوئی پھول لاتا ہے تو کوئی  چاکلیٹس دے کر اظہار محبت کرتا ہے۔

لیکن اس شخص نے اظہار محبت کیلئے جو طریقہ اپنایا ہے وہ ناصرف انتہائی خطرناک اور احمقانہ ہے بلکہ انتہائی گندا بھی ہے۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کی کراچائےچرکیسیا جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی نرس دوست کو پروپوز کرنے سے پہلے ایک سرجن سے رابطہ کیا اور اس کی مدد سے اپنے پیٹ کے زخم میں انگوٹھی چھپا دی۔

اس کے بعد وہ نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ نرس دوست کے پاس پٹی بدلوانے پہنچ گیا۔ پٹی بدلتے ہوئے جب نرس نے زخم میں کوئی چیز دیکھی تو اسے چمٹی کی مدد سے باہر نکال لیا۔ کچھ دیر بعد اسے صورت حال کا اندازہ ہوا تو وہ رونے لگی اور شادی کے لیے اقرار میں سر ہلا دیا۔ نوجوان کے دوست نے اس سارے واقعے کی فلم بھی بنا لی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے اس خیال کو پسند کرنے کی بجائے احمقانہ اور قابل نفرت قرار دیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

Read Comments