آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 جولائی 2018

شائع 17 جولائ 2018 05:21am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بہت بہترین انداز میں کام لے کر اپنے کاروباری معاملات کو سلجھا سکیں گے۔ اگر آپ کسی نئی سرمایہ کاری کی جانب متوجہ ہوں گے تو اس کا نتیجہ آپ کو جلد مل سکے گا۔ اس کے علاوہ اپنی ذاتی تسلی کے لئے بھی اقدامات کرکے خود کو مطمئن کرسکیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کی ذاتی جذباتیت اور کشش دوسروں کو بے حد متاثر کرے گی جس سے بعض افراد آپ کی جانب متوجہ ہوسکیں گے اور کئی ایک تو ایسے ہوں گے جو آپ سے ،ستقل تعلقات استوار کرنا چاہیں گے جبکہ بہت سے افراد کی جانب سے آپ کی کاوشوں کو سراہا بھی جاسکے گا۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے بہتر موڈ سے فائدہ اٹھانا چاہیئے خاص کر اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو آزمانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسروں کو بھی یہ پیغام دینا چاہیئے کہ وہ خود کو کسی سے کمتر نہ سمجھیں۔ آج اپنے وسائل کا غلط تخمینہ لگاکر مالی مسائل کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اچانک یا غیر متوقع طور پر آپ کو کسی کاروباری دورے پر جانا ہوگا اور اس میں پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا بھی کرنا ہوگا جنہیں آپ باآسانی اپنے حالات کے مطابق ڈھال سکیں گے۔ آج آپ کے باہمی تعلقات دوسرے افراد خاص کر اپنے کسی پیارے کے ساتھ خراب ہوسکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو سیر و تفریح کے لئے کی گئی منصوبہ بندی یا کسی عملی کوشش کا حصہ بننے کا موقع ملے تو اس پیشکش کو بلا جھجک قبول کرلیں اور دوسروں کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنالیں۔ اس مد میں کچھ اخراجات بھی ہوسکتے ہیں تاہم آپ کو اس بارے میں نہیں سوچنا چاہیئے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ اپنے ذاتی آرام و سکون کے لئے کسی قسم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہوسکتے ہیں جبکہ اس میں گھر سے باہر کسی قسم کے تفریحی عنصر کی موجودگی سے انکار کیا جاسکتا ہے۔ کوئی قریبی فرد آپ کے منصوبوں میں دخل اندازی اور اپنی ہی سنانے کی کوشش کرکے موڈ خراب کرسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے دوستوں اور پرانے ساتھیوں سے میل ملاقات کا اچھا وقت ہے جس سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی بھی کرسکتے ہیں۔ آج صبح میں ہی آپ کو کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے کہیں سے رقم موصول ہوجائے تو سمجھ لیں یہی اچھی خبر ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

پچھلے کچھ عرصے سے اپنے حالات و واقعات سے بے خبر رہنے کے باوجود آج آپ کے پیار و محبت کے تعلقات مزید پروان چڑھ سکتے ہیں جبکہ امکان غالب ہے کہ آپ کسی کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں گھائل ہوجائیں اور پہلی نظر کے جادو کا شکار ہوکر اپنے ہوش و حواس بھی ہوسکتے ہیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کے پراعتماد لہجے اور کارکردگی کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد یا آپ کے کاروباری شراکت دار آپ کے ساتھ کچھ نئے امور پر تبادلہ خیالات بھی کریں گے اور عملی طور پر بھی کچھ نئے معاملات کا آغاز کرنا چاہیں گے۔ آج آپ اپنے پیار بھرے رشتوں سے لاتعلق بھی ہوسکتے ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کی راہ میں سب سے زیادہ مشکلات مالی شعبے میں پیش آسکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کا موڈ سخت خراب ہوسکتا ہے لیکن ان سب باتوں کے باوجود آپ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار میں بہت زیادہ متحرک اور بہترین کارکردگی کے حامل ہوں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے دن کا آغاز بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے یا ان پر قابو پانے کی منصوبہ بندی سے ہوگا جس کی وجہ سے اپنے جوش و جذبے پر قابو رکھنا ضروری ہوگا ورنہ بات بگڑنے سے سارا معاملہ ہی بدل کر رہ جائے گا۔ آج شام میں اپنے دوستوں کی جانب سے کسی تحفے کی وصولی بھی ہوسکتی ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ اپنے مالی حالات کی وجہ سے کچھ زیادہ خوش یا مطمئن نہ ہوں گے۔ شام می آپ کو کسی پارٹی میں شرکت کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ آپ کے لئے بہت ضروری ہوگا کہ اپنے دوستوں سے کوئی ایسا مذاق نہ کریں جس کی وجہ سے ان کے جذبات مجروح ہوجائیں یا ان کا دل دکھے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments