آج کا دن کیسا رہے گا؟ 20 جولائی 2018

شائع 20 جولائ 2018 05:24am

حمل (Mar21-April19)

آج مناسب وقت ہوگا کہ دوسروں کی جانب سے ملنے والی عملی مدد کو اپنے فوائد کے حصول میں استعمال کرسکیں۔ خاص کر اپنے قریبی دوستوں یا محبت کرنے والوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا شافی جواب دے سکیں۔ فکروں سے آزاد ہوکر اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ ہر بات کو سوچ سمجھ کر کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کے الفاظ دوسروں کے لئے ناقابل برداشت بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی سوچ کو متوازن بھی رکھیں خاص کر اپنی چھٹی حس اور الہامی کیفیات کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ لمحات بہت زیادہ فوائد کے حامل ہوسکیں گے۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے مالی معاملات میں کسی دوسرے کی نصیحت سننے کی ضرورت نہیں ہوگی خاص کر جب آپ کی اندرونی صلاحیتیں مکمل طور پر کام کررہی ہوں تو پھر آپ کو مطمئن ہونا ہی پڑے گا مگر اس بات کو یاد رکھیں کہ یہ سب کچھ کرنے سے ہی ہوگا۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے بارے میں سوچنے اور فیصلہ کرنے میں آپ آزاد ضرور ہوں گے مگر کسی کے خلوص اور محبت کی وجہ سے حقیقت سے آنکھیں چرانا بہتر نہیں۔ دراصل یہ سلسلہ آپ کے مالک نے آپ کی بہتری کے لئے ہی شروع کیا ہوگا۔ کسی کی برائیوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنی اچھائیوں پر توجہ دیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج کسی خواب کی تعبیر میں اپنا وقت ضائع نہ کریں بلکہ عملی اقدامات کے لئے اپنے آپ کو تیار رکھیں اور کاروباری الجھنوں کو سلجھانے کی بھی کوشش کریں۔ آج اپنی زندگی کے بارے میں سارے وہم دل سے نکالیں اور کسی چاہنے والے کے جذبات کو محسوس کریں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنے بارے میں کوئی بھی اہم فیصلہ کرنا لازم ہوگا اور اس کے لئے اپنے دوستوں یا مخلص افراد کچھ شیئر کرنا بھی ضروری ہوگا تاکہ اپنی منزل پر پہنچنے کی کوششوں کو کامیاب بنانے کا بہتر راستہ اختیار کرسکیں۔ مالی مسئلے پر آج بہت سے دوسرے لوگ بھی آپ کی مدد پر آمادہ ہوں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی خود اعتمادی اور ہمت ہی آپ کی مددگار ثابت ہوسکے گی۔ آج خود کو بہت سے غیر متوقع طور پر رونما ہونے والے مواقع کے لئے تیار رکھیں کیونکہ جب بات باہمی تعلقات کی ہو تو بہت کچھ برداشت کرنا ہی پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ آج ہر حال میں خود کو مثبت رکھیں۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے منصوبے بہت احتیاط سے ترتیب دیں جبکہ اپنے فرائض کی ادائیگی کا شیڈول بھی خراب نہ ہونے دیں۔ مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی وسائل اور حالات کو مدنظر رکھ کر ہی کریں۔ اس کے علاوہ ذہانت کا استعمال یقینی بنائیں اور بہترین منصوبہ بندی کریں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اگر آپ اس حقیقت کو مان لیں کہ آپ میں صلاحیتوں کی کمی نہیں تو شاید آپ کا بھلا ہوجائے مگر یہ انتہائی احتیاط طلب بات ہے کہ ضرورت سے زیادہ کام کرنے کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے اور یہ تجربہ آپ کو پہلے بھی ہوچکا ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ بہت سی ایسی باتیں کہہ پائیں گے جن کے بارے میں پہلے نہ تو آپ نے کبھی سوچا ہوگا اور نہ ہی خود کو کبھی مطمئن کرنے کی کوشش کی تھی۔ آج آپ خود کو نہ صرف مطمئن کر پائیں گے بلکہ بہت سے معاملات کو سلجھانا اور اپنی ضرورت کے مطابق عمل کرنا مشکل نہ ہوگا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی بھی جاری منصوبے کی تکمیل میں ہونے والی تاخیر سے پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ اپنے اہداف کے حصول کے بہت قریب ہیں۔ اپنی اطلاعات کو زیادہ بہتر بنا کر خود اعتمادی سے آگے بڑھیں اور ہر حال میں اپنے کیریئر اور مالی معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج نہ تو آپ اپنی نئی ذمہ داری سے گھبرائیں اور نہ ہی تمام ذمہ داریوں کو نبھانے میں سستی سے کام لیں کیونکہ اس کا نتیجہ آپ کے حق میں ہی بہتر نکلے گا۔ اپنی خود اعتمادی کی وجہ سے کسی نئے چیلنج کو قبول کرنے میں دلیری سے کام لیں اور قطعاً نہ گھبرائیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments