آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 جولائی 2018

شائع 21 جولائ 2018 04:28am

حمل (Mar21-April19)

آج بہت سے نئے اقدامات کرنے کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔ خاص کر اپنے موجودہ گھر کے بارے میں کوئی بھی نیا فیصلہ کرسکیں گے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ پرانے معاملات کو ہی درد سر بنالیں۔ مستقبل کو مدنظر رکھ کر ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

ثور (April20-May20)

آج کسی بھی صورت اپنے احساسات مت چھپائیں لیکن تمام تر ذہانت اور حکمت عملی طے کرنے کے بعد ہی اپنی دانائی کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ کسی متنازع بات کو ملتوی کردیں تاکہ جسے دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں ٹھنڈک پیدا ہوتی ہو اسے ملنے کی تیاری کرسکیں۔

(May21-June21) جوزا

آج اپنی قدرتی صلاحیتوں کا استعمال بہتر طریقے سے کرکے آپ کوئی بھی مستحکم فیصلہ کرپائیں گے۔ لیکن ایسا کرتے وقت اپنے ارادوں کے بارے میں دوسروں کو آگاہ نہ ہونے دیں اور اگر ایسا کچھ ہوجائے تو سامنے آنے والے ہر سوال کا جواب پہلے سے ہی تیار رکھیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج معمول کے مطابق اپنے فرائض یا ذمہ داریوں کو انجام دینا مشکل ہوگا کیونکہ غیر متوقع طور پر کچھ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ اپنے ستاروں کے مثبت اثرات کا انتظار کریں اور اپنے قریبی افراد کے ساتھ اپنا موجودہ تعلق بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج نہ صرف آپ اپنے ماحول کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے جبکہ دوسروں کے معاملات کو بھی ایسا ہی دیکھنے کے خواہش مند ہوں گے۔ آپ کے اس جذبے کی بنیاد اصل میں آپ کے دوسروں کے لئے خلوص اور پیار بھرے احساسات ہیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو کسی کے لئے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرنے میں کسی مشکل کا سامنا ہو تو نہ کرنا پڑے گا لیکن  اپنی طرف کسی بھی قسم کی کمی باقی نہ رہنے دیں بلکہ جو کچھ آپ محسوس کررہے ہیں اسی طرح پیش کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کی کامیابیوں میں مددگار ثابت ہوسکے گا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج معمول سے ہٹ کر کئی معاملات میں آپ کو اپنی خواہشات دبانا پڑیں گی اور دل میں جاگزیں ڈر کی وجہ سے اپنے اندر پیدا ہونے والی بے چینی اور تلخی کو بڑھنے سے روکیں ورنہ بہت سے افراد اس کی زد میں آکر ناکردہ گناہوں کا خمیازہ بھگتے ہوئے پریشان ہوجائیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج کسی مخلص کے خلوص اور ہمدردی کو اس رنگ میں نہ دیکھیں کہ دل کا روگ ہی لگا بیٹھیں بلکہ اشیاء کو ان کی حقیقت میں دیکھنے کی کوشش آپ کو زندگی کا اصل رنگ دکھا سکتی ہے۔ آج دوسروں کے سامنے جھجک محسوس نہ کریں اور اپنے مسائل کے بارے میں واضح حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کریں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج دوسروں سے سبقت لے جانے کے لئے آپ کو کچھ زیادہ ہی محنت کی ضرورت ہوگی کیونکہ کسی کے لئے آپ کے منہ سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔ اپنے نئے منصوبوں کے دباؤ میں مخلص دوستوں کو نہ بھولیں اور مشکلات کے حل کے لئے اپنے روحانی سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج کی موجودہ دنیا میں باہمی تعلقات کی حد تک اصل بات تو اعتماد کی ہے اور جب بنیاد ہی شکوک کی زد میں آجائے تو پھر کیا باقی رہ جائے گا؟ اپنی پہچان بنانے کے لئے تھوڑی تگ و دو سے کام ضرور لیں۔ کسی حسین چہرے کو دن رات اپنے خیالوں پر حاوی نہ رکھیں جس کے بارے میں آپ کو کسی بات کا عمل نہ ہو۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنے بارے میں سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ دوسروں کے بارے میں  تو آپ کو بہت جلد علم ہوجاتا ہے حتیٰ کہ ان کے ارادوں کے بارے میں بھی آپ بخوبی سمجھ لیتے ہیں اور باآسانی بتا سکتے ہیں کہ اب بات کس رخ جاسکتی ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج دوسرے افراد کی طرح آپ کو بھی اپنے جذبات کے واضح اظہار سے بچنا ہوگا۔ ویسے ضروری بھی ہے اور آپ کی کامیابی کے لئے لازمی بھی۔ آج آپ کے چہرے پر کسی قسم کے تاثرات نہیں آسکیں گے کیونکہ اگر آپ نہ چاہیں تو کوئی آپ کے بارے میں اندازہ نہیں لگا سکتا کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments