آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 جولائی 2018

شائع 23 جولائ 2018 05:12am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کی مزاجی کیفیت اس طرح سے بہتر نہ ہوگی جس طرح ہمیشہ رہتی ہے جس کی وجہ سے کسی کام میں دل نہ لگے گا جبکہ آپ کے لئے اپنے اہداف کا حصول بھی ممکن نہ ہوگا۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی قسم کے خطرات مول لینےسے گریز کریں کیونکہ کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کی عملی سوچ اور صلاحیتیں معمول کے مطابق متحرک یا کارگر ثابت نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو بھی کسی اہم فیصلے پر پہنچنے کی جلدی نہ کرنی چاہیئے ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔ کچھ خدشات آپ کے ذہن میں پہلے ہی موجود ہیں اور یہ ذہنی الجھاؤ کا شکار بنا سکتے ہیں۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے لیکن یاد رکھیں کہ نہ تو فوری انکار کریں اور نہ ہی اسے قبول کرنا ہے بلکہ آج اس کے بارے میں کوئی فیصلہ ہی نہ کریں۔ آج آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب انداز میں متحرک نہ ہوں گی اور اس کی وجہ سے کوئی غلط فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ زیادہ تر خواب و خیال میں کھوئے ہوئے محسوس ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے بہت سے اہم معاملات نامکمل بھی رہ سکتے ہیں۔ آج چونکہ آپ کی عملی صلاحیتیں بھی مناسب انداز میں متحرک نہ ہوں گی اسی لئے کسی نئی سرگرمی کا آغاز کرنا آپ کے لئے بہتر ثابت نہ  ہوگا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کے لئے ہر حال میں خود کو کسی بھی طرح کی محاذ آرائی سے بچانا ہوگا ورنہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد اور اپنے دوستوں کے ساتھ کسی نئی بحث کا دروازہ کھل جائے گا جس سے معاملہ توتکار تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی کاروباری دورے کا پروگرام منسوخ کردیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کسی قسم کی ایسی نئی سرگرمی کا آغاز کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس میں آپ کو بہت زیادہ مفادات نظر آرہے ہوں گے جبکہ آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب اور بہترین انداز میں کام نہ کررہی ہوں گی۔ اسی لئے آپ کو کسی اور وقت کا انتخاب کرکے یہ کام انجام دینا چاہیئے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج صبح سے ہی آپ کے راستے میں بے شمار رکاوٹیں یا الجھنیں پیدا ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ لیکن آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ جس طرح یہ رکاوٹیں آپ کے سامنے آئیں گی اسی طرح باآسانی دور بھی ہوسکیں گی۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کسی وجہ سے ذہنی الجھاؤ کا شکار نظر آئیں گے جس کی وجہ سے کسی بھی کاروباری فیصلے کو حتمی شکل دینا کافی مشکل ہوگا۔ اس لئے اپنے آپ کو ایسی سرگرمیوں سے دور رکھیں نیز تعلیمی سرگرمیوں اور کاروباری ملاقاتوں کے لئے بھی آج کا دن مبارک ثابت نہ ہوسکے گا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو کسی بھی طرح کی کچھ مزید نئی ذمہ داریوں کو قبول کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ آج آپ کی عملی صلاحیتیں اس طرح سے مؤثر ثابت نہ ہوسکیں گی جس طرح ہمیشہ سے رہتی تھیں۔ اس کے علاوہ نئے فیصلے کرنے سے بھی گریز کریں ورنہ مالی نقصان کا اندیشہ حقیقت بن سکے گا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے لئے دن کا آغاز بہت بے چینی اور اضطراب بھرے جذبات سے ہونے کی وجہ سے کسی بھی کام میں دل نہ لگ سکے گا۔ ایسے میں آپ کو اپنے خیر خواہوں کی باتیں بھی بری لگیں گی جن سے غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ آج توجہ طلب امور کی انجام دہی سے گریز کرنا ہوگا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے دوستوں کو اپنے کاروباری منصوبوں کی تکمیل کے لئے آپ کی عملی مدد درکار ہوگی لیکن ان سب کاموں کی تکمیل کے بعد ہی آپ کو اس میں سے کچھ مفادات کا حصول ممکن نظر آسکے گا۔ اپنے آپ کو دوسروں کے فوائد کے لئے مختص کرنے سے پہلے ان کی حقیقت ضرور معلوم کرلیں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے لئے خود کو اور اپنی سوچوں کو مثبت رکھنا ہوگا جبکہ آپ مختلف فیصلے کرنے کی کوشش کرسکیں گے خاص کر اپنے پیار محبت یا ذاتی معاملات میں یہ سب کچھ سامنے آنے سے اپنے آپ کو ذہنی طور پر متحرک رکھنا ممکن نہ ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments