آج کا دن کیسا رہے گا؟ 26 جولائی 2018

شائع 26 جولائ 2018 04:50am

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے حالات کا گہرائی سے جائزہ لے کر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں اور خود کو نظم و ضبط کا عادی بنا کر جو کرنا چاہتے ہیں کر گزریں اس کے علاوہ اپنے مالی پیشہ وارانہ امور میں بھی حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں۔ کسی فکر مندی کا خوف حاوی نہ کریں تاکہ معاملات سلجھائے جاسکیں۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے کام کی ترتیب ٹھیک کرکے ہی آپ کسی آپ کسی محبت کرنے والے کا ساتھ دے سکیں۔ اپنے مستقبل کے بارے میں متفکر افراد سے اپنے خیالات اور اصل حالت کو ضرور شیئر کریں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی سے پہلی نظر میں محبت بھی ہوسکتی ہے۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کے لئے ایک ہی وقت میں  بہت سارے معاملات کو اکھٹے شروع کرنا اور انہیں ضرورت کے مطابق ڈھالنا آپ کے لئے مشکل امر ہوگا کیونکہ جب تک آپ اپنے اندرونی خوف پر قابو نہ پائیں گے تب تک آپ کے لئے آگے بڑھنا مشکل ہوگا۔

(June22-July22) سرطان

آج اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کامیابی ممکن ہوسکے گی اور آپ کے ساتھی بھی آپ کی حمایت پر تیار ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر بہت سے معاملات آپ پر حاوی ہونے کی کوشش کریں گے مگر آپ کو ازخود فیصلہ کرکے سب سے ضروری کام پہلے مکمل کرنے ہوں گے۔

(July23-Aug22) اسد

آج اپنے منصوبوں کو بہت زیادہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھانے کی کوشش کرنی ہوگی لیکن ایسے موقع پر ایک بات یاد رکھیں کہ اپنے مقصد پر ہی توجہ مرکوز رکھیں اور اپنی سوچ کو منتشر نہ ہونے دیں۔ اس کے علاوہ کسی کام میں پیدا ہونے والی تاخیر سے پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ اپنے حصول مقصد کے بہت قریب ہیں۔

(Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنی سوچ کو متوازن رکھیں خاص کر اپنی چھٹی حس اور الہامی کیفیات کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ جتنی دیر میں اسے سمجھیں گے اس کی افادیت اسی قدر ختم ہوجائے گی۔ آج آپ کے الفاظ ممکنہ طور پر دوسروں کے لئے سمجھنے کافی مشکل ہوں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو اپنی نئی ذمہ داری سے ہرگز نہیں گھبرانا چاہیئے بلکہ تمام ذمہ داریوں کو انجام دینے میں بخل اور سستی سے جان چھڑائیں کیونکہ ان امور کا نتیجہ آپ کے حق میں برا بھی نکل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنی خود اعتمادی کی وجہ سے آپ کسی بھی نئے چیلنج کو قبول کرنے سے نہ گھبرائیں۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج ستاروں کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران دوسروں کی مدد اور حمایت جی بھر کر سمیٹیں خاص کر اپنے قریبی دوستوں یا محبت کرنے والوں کی جانب سے۔ چنانچہ کسی بھی طرح کی فکر نہ کریں اور پوری تسلی کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کے کاموں کی قبولیت تب ہی ممکن ہوسکتی ہے جب آپ اپنے کام احسن طریقے سے مکمل کرسکیں اور طویل المدتی منصوبہ بندی کو بھی نمایاں کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ دوسروں کی باتوں کو غور سے سنیں اور واضح الفاظ میں اپنی بات کرنے کی کوشش کریں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج کسی خاص فرد کے رویے میں پیدا ہونے والی سختی کی وجہ سے آپ میں اس فرد کے خلاف بغاوت کے جذبات ابھر سکتے ہیں اور اسی وجہ سے آپ کے کئی معاملات الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیر وتفریح کا پروگرام بنائیں اور خوب انجوائے کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج دوسروں کے بارے میں اپنے مثبت جذبات کا اظہار کریں اور ہر حال میں خود کو بہتر فرد کے طور پر پیش کریں۔ موجودہ حالات میں دوسروں کے ساتھ اشتراک عمل کی مجبوری ختم کردیں اور اپنے وقت سے چند لمحے بھی کسی دوسرے کے لئے مختص نہ کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے خیالات پر بھروسہ کرکے عملی اقدامات کریں لیکن یاد رکھیں کہ سب کو خوش رکھنا ایک مشکل امر ہوگا۔ اسی دوران آپ پر سستی اور کاہلی کا دورہ بھی نمایاں ہوسکتا ہے اس لئے آخری لمحے تک انتظار کرکے خود کو متحرک کرنے سے گریز کریں ورنہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت بھی ہوسکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments