حمل (Mar21-April19)
آج آپ کو کسی ایسے کاروباری سفر کو اختیار کرنا ہوگا جس میں آپ کے لئے بہت سے مالی فوائد پنہاں ہیں۔ آج آپ کو کسی بھی حالت میں بہت سے مواقع سامنے آنے سے جذباتی نہیں ہونا چاہیئے اور نہ ہی اپنے آپ کو قیاس آرائیوں کا شکار ہونے دینا چاہیئے۔
ثور (April20-May20)
آج اپنے سماجی دائرہ کار اور باہمی تعلقات کے علاوہ اپنے پیار محبت کے امور میں کچھ اہم تبدیلیاں کرنے میں اپنے دوست احباب اور کچھ رشتہ داروں کی عملی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے جذبات و احساسات پر خاص توجہ دیں اور خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کو ایسے تمام معاملات سے دور رہنا ہوگا جن میں کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی یا سیاست کاری کی ضرورت ہوگی اور ممکنہ طور پر آپ کو دوسروں کے رویوں کو سمجھنے میں بھی وقت صرف کرنا ہوگا لیکن شاید اپنی توجہ کو عمیق معاملات پر مبذول کرنا آپ کے لئے ممکن نہ ہوسکے۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے سماجی معاملات کو نمٹاتے ہوئے کچھ مزید ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانا ضروری ہوگا لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کے بہی خواہوں کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہوں گی۔ آج آپ کو کسی ایسے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے جو مستقبل میں بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔
(July23-Aug22) اسد
آج اپنے سینیئرز کی جانب سے داد و تحسین حاصل ہونے سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے بعض افراد آپ کے خلاف حسد میں مبتلا ہوسکتے ہیں اور اپنے بعض اقدامات کے ذریعے سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔ آج اپنے کام پر ضرورت سے زیادہ توجہ دینا گھریلو معاملات کو بگاڑ سکتا ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنے معمولات سے آپ کی بیزاری آپ کو بے چینی میں بھی مبتلا کرسکتی ہے جبکہ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھانا بھی آپ کے لئے سوہانِ روح ثابت ہوسکے گا۔ اپنے تعلقات میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو ختم کرنے کے لئے اپنی عمدہ گفتگو سے بھرپور کام لیں۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کو ضرورت سے زیادہ اپنے معمولات سے بڑھ کر کسی قسم کی نئی ذمہ داریاں قبول نہیں کرنی چاہئیں لیکن اگر آپ کو مکمل یقین ہے کہ آپ کامیاب ہوسکیں گے تو آپ کوئی بھی فیصلہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے پیاروں کے ساتھ معاملات شام تک ہی معمول پر آسکیں گے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ بہت زیادہ مصروف ہونے کی وجہ سے اپنے ارد گرد موجود افراد کے جذبات مجروح کرنے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر آپ کے ردعمل کی وجہ سے آپ کی اپنے پیاروں کے ساتھ لڑائی بھی ہوسکتی ہے۔ آج آپ کو کسی بھی قسم کی گرما گرمی اور تلخ کلامی سے گریز کرنا چاہیئے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج آپ بہت معمولی قسم کے مسائل اور معاملات میں ضرورت سے زیادہ شدید رد عمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔ آپ کو ابھی آرام کی ضرورت ہے ورنہ آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے بہت سے امور میں پیچیدگیاں پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کو اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں بہتری لانے کے لئے بہت سے مواقع میسر آسکیں گے لیکن آپ اپنے ذاتی مسائل کو حل کرنے کی جانب متوجہ ہونے کی وجہ سے ان مواقع سے استفادہ نہ کرسکیں گے۔ آج کسی قیمتی شئے کی خریداری کے لئے اپنے پیاروں کو منانا بے حد مشکل ہوگا اس لئے محتاط رہیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج کسی نئی کاروباری پیشکش ہونے کی وجہ سے آپ بہت جذباتی ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اسی جوش و جذبات میں معمول سے بڑھ کر متحرک ہونے کی بھی کوشش کریں گے لیکن آپ کو کوئی بھی کام انجام دینے سے پہلے اپنے موجودہ منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج پ بلاوجہ ذہنی طور پر الجھاؤ کا شکار نظر آئیں گے اور اگر وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تو تو مزید الجھاؤ کا شکار ہوجائیں گے۔ ایسے حالات میں آپ کسی بھی بات پر شدید ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں جس سے آپ کے تعلقات اپنے پیاروں کے ساتھ خراب ہوسکتے ہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔