اپ ڈیٹ 01 اگست 2018 05:54am

شہر قائد کے باسیوں کیلئے ایک نیا اور انوکھا تھیم پارک

کراچی: حال ہی میں کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر 'سپر اسپیس' اِن ڈور پارک کا افتتاح کیا گیا ہے، جہاں بچوں کی دلچسپی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل تیز رفتار، سنسنی خیز جھولے اور گیمز موجود ہیں۔ جنہیں بڑے بھی انجوائے کرسکتے ہیں۔

اِن ڈور پارک کے 'پلے ایریا' میں لیزر میز، بیٹل اسٹیشن، ہانٹڈ ہاؤس، فلائنگ سیل اور تفریح کے دیگر سامان موجود ہیں۔

ٹیکنالوجی بیسڈ ہونے کے علاوہ شہریوں کے لیے اس پارک میں ایک اور سہولت یہ بھی ہے کہ یہ سینٹرلی ایئرکنڈیشنڈ ہے۔

پارک کے سی ای او انعام عبداللہ کا کہنا تھا کہ 'سپر اسپیس' کراچی میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے جدید ترین پارک ہے۔

دوسری جانب پارک میں آنے والے شہریوں نے امید ظاہر کہ سپر اسپیس پارک بڑوں اور بچوں کو تفریح کے جدید اور بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

Read Comments