حمل (Mar21-April19)
آج اگر کسی غلط فہمی کی وجہ سے آپ کے نئے تعلقات استوار ہورہے ہیں تو ان سے انکار مت کریں۔ خود کو بہتر بنانے کے لئے اپنے ذہنی ارکاز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ دوسروں سے کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے گریز کریں تاکہ کسی بھی طرح کے ذہنی الجھاؤ سے بچا جاسکے۔
ثور (April20-May20)
آج اپنے تصورات اور خیالات کی اڑان کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں اور اگر آپ کو تھکاوٹ اور بوجھل پن محسوس ہو تو آرام کریں یا ورزش کرکے پرسکون ہوجائیں۔ اپنی تنہائی میں جنم لینے والی مختلف خیالات کو ضرور ترجیح دیں اور اپنے کھانے پینے کا خاص دھیان رکھیں۔
(May21-June21) جوزا
آج دوسروں کی جذباتیت اور بے چینی آپ کو پریشان کرسکتی ہے حتیٰ کہ آپ اپنے فائدے کی غیر متوقع خبر یا اس پر کیا گیا تبصرہ سن کر بھی اپنی طبیعت خراب کرسکتے ہیں۔ کسی قریبی فرد سے میل ملاقات کے بعد ہی اس کے جذبوں کی شدت کو جان سکیں گے۔
(June22-July22) سرطان
آج کا دن تعلق کے لحاظ سے خاصا بہتر ثابت ہوسکتا ہے اس میں بھی زیادہ تر حصہ آپ کا ہوگا، اس کے علاوہ کم بولیں اور زیادہ سنیں والے محاورے پر عمل کریں کیونکہ زیادہ بولنے سے آپ کی باتوں سے غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پیار کی پیشکش کھلے دل سے قبول کرکے کسی کا دل جیت سکیں گے۔
(July23-Aug22) اسد
آج بہت سے معاملات کی وجہ سے آپ دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جس میں سرفہرست مالی دباؤ ہوگا لیکن جونہی آپ متحرک ہوں گے آپ کی ساری مشکلات اور مسائل کا خاتمہ باآسانی ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ جب کامیابیاں ملیں گی تو آپ کا لہجہ بھی بہتر ہوجائے گا۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنے آپ کو کسی منفی جذبے کا شکار نہ ہونے دیں بلکہ اپنی مثبت سوچوں کو بروئے کار لاکر اپنے اہداف کے حصول کے لئے خود کو متحرک کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے ذاتی معاملات پر سرعام گفتگو کرنے سے گریز کریں اور اپنا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج اپنے خیالات میں پیدا ہونے والی کشمکش اور انتشار سے خود کو بچانا ہوگا تاکہ دوسروں کی غلط فہمیوں کو ختم کرسکیں۔ اپنے دوستوں یا عزیزوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع نہ کریں کیونکہ اس سے دوسروں کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ کرنا آپ کے لئے فائدہ مند نہ رہے گا۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے قدم بڑھائیں اور سمجھ لیں کہ آپ کا مثبت رویہ ہی آپ کے تمام مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوسکے گا کیونکہ جب بھی آپ غیر یقینی انداز میں اپنے کاموں کو انجام دینے میں مصروف ہوتے ہیں تب آپ کے لئے پیار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے مشکل ہوجاتا ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج دوسروں کی ہر بات کو اس کے پس منظر میں ہی سمجھنے سے بہتری کے امکانات پیدا ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ ہر چیز کو اس کی حیثیت کے مطابق اہمیت دینے سے ہی نئے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ آج سکون و اطمینان کیلئے اپنے گھر والوں کو ترجیح دینا بہتر رہے گا۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج دن بھر اپنی رومانوی طبیعت کی بدولت بہت سے مسائل سے باہر نکل کر پرسکون ہوسکیں گے۔ کسی قریبی فرد کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی الجھن میں اس کا ساتھ دے سکیں گے۔ اپنی مصروفیات کے دوران کسی فرد کو نظر انداز نہ کریں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں تاکہ ان کا دل نہ دکھے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اپنے مالی معاملات کی طرف بھی خاص توجہ دیں، خاص کر وہ معاملات جو پچھلے کافی عرصے سے آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ آج کوئی غیر متوقع سمجھوتہ طے پاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی معاملے پر شریک حیات سے تکرار نہ کریں ورنہ اس کا دل ٹوٹ جائے گا۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج دوسروں کو مطمئن کرنے اور خود کو پرسکون رکھنے کے لئے اپنے جذباتی انتشار پر قابو پانا بہت ضروری ہوگا۔ اپنے آپ کو لازمی امور کی طرف لے جانے اور ان کے حل کے لئے تیار کرلیں۔ اس کے علاوہ اپنی سوچوں کو ہر قسم کی جذباتیت سے بالاتر رکھیں تاکہ سب کے لئے قابل قبول بن سکیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔