آج کا دن کیسا رہے گا؟ 7 اگست 2018

شائع 07 اگست 2018 05:33am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ معمول سے زیادہ حساس ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے لئے خود پر قابو رکھنا مشکل ہوگا اس کی وجہ سے آپ کے باہمی سماجی تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ آج آپ جو بھی کریں اسے انتہائی احتیاط اور توجہ سے سرانجام دینے کی کوشش کریں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو خلاف توقع کسی رشتہ دار یا کسی جاننے والے کی طرف سے رقم کا حصول ممکن نہ ہوسکے گا۔ ایسے میں آپ کا اعتماد بحال نہ ہو پائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کو مستقبل کے لئے نئے منصوبے بنانے اور طے شدہ منصوبوں کو حتمی شکل دینے میں بھی ناکامی ہوسکتی ہے۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ اپنے تمام عملی امور کی راہ میں پیدا ہونے والی انجانی رکاوٹوں کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکیں گے جبکہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار میں بھی دوسروں کے سامنے سرخرو ہونا ممکن نہ ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ کے پیار محبت سے متعلقہ معاملات میں بھی غلط فہمی پیدا ہونے سے مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ بہت پرجوش طریقے سے  اپنے معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے اور اس کے ساتھ کئی ایک مالی منصوبوں کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے لیکن کچھ ایسی نادیدہ رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں جن کے بارے میں شائد آپ کو علم نہ ہو اور کامیابی کا حصول ممکن نہ ہوسکے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ بہت زیادہ ذہنی الجھاؤ کا شکار نظر آسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا رابطہ زمینی حقائق سے کٹ کر رہ جائے گا جبکہ آپ کے کئی اہم کام سستی یا لاپرواہی کی وجہ سے بھی ملتوی ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو نئے منصوبوں کا آغاز بھی نہیں کرنا چاہیئے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے کسی سے بھی بات کرنا پسند نہ کریں گے۔ ایسے حالات میں اپنے دوستوں سے طے شدہ پروگرام بھی منسوخ کردیں جبکہ اپنے کاروباری معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی کوششوں میں بھی تیزی اور جلد بازی سے کام لینے کی کوشش نہ کریں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو نئی ذمہ داریوں کو قبول کرنے سے اجتناب برتنا ہوگا کیونکہ انہیں نبھانا آپ کے بس کی بات نہیں۔ اپنے بزرگوں کی باتوں پر عمل کرکے آپ زیادہ سے زیادہ فوائد سمیٹ سکیں گے لیکن ان تمام باتوں کے باوجود آج آپ کو بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ آپ کو کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو اپنے فرائض کی بجاآوری میں کچھ نادیدہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہوگا جو کہ آپ کے قابو میں نہ ہوں گی۔ اگر آپ نے اپنے غصے یا طیش پر قابو نہ رکھا تو آپ کا اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد سے جھگڑا بھی ہوسکتا ہے اور یہی عمل آپ اپنی شریک حیات کے ساتھ بھی دوہرا سکتے ہیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ اپنے طے شدہ شیڈول کو مکمل کرنے اور اس کے مطابق اپنے معاملات کو طے کرنے میں ناکام رہیں گے جس کی وجہ سے آپ میں طیش اور غصے کی فراوانی نظر آسکتی ہے۔ ایسے حالات میں کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے سے گریز کریں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ میں صبح سے ہی کنفیوژن اور خیالات میں الجھاؤ کی سی کیفیت ہوگی جس کی وجہ سے آپ جذباتی اور پرجوش اقدامات کرکے اسے متوازن کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ کسی سیر و تفریح کے منصوبے پر جانے کے بارے میں سوچ بچار کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو سب سے زیادہ احتیاط اپنے کاروباری شراکت دار کے ساتھ بات چیت کرتے وقت کرنی ہوگی۔ اس وقت سب سے اہم بات آپ کے الفاظ کی ادائیگی اور لہجہ ہوگا جس کی وجہ سے کسی بھی طرح کی غط فہمی جنم لے سکتی ہے۔ آج اپنی مالی حالت میں کسی شک اور اندیشے کو جگہ نہ دیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو عملی کامیابیوں کے حصول میں ملنے والی ممکنہ فضیلت اور عزت کی وجہ سے آپ کے سینیئر بھی آپ کی صلاحیتوں کے حاسد ہوسکتے ہیں۔ اس وقت آپ کو مزید ترقی ملنے یا آپ کے بیرون ملک جانے کے بارے میں اہم معلومات اور مکمل تعاون کا حصول خواب کی باتیں ہی لگے گا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments