شائع 16 اگست 2018 06:53am

اُلٹے ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

دنیا کی کُل آبادی کا 12 فیصد حصہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں یعنی 'کھبّوں' پر مشتمل ہے۔ جن کے بارے میں مختلف باتیں اور افواہیں مشہور ہیں۔

لیکن یہاں ہم آپ کو بائیں ہاتھ سے کامر کرنے والے افراد کے بارے میں چند ایسے حقائق بتا رہے ہیں جن سے شاید ہی آپ واقف ہوں۔

دائیں ہاتھ کے بجائے بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے لوگ زیادہ تر دماغ کا بایاں حصہ استعمال کرتے ہیں۔

ایسے افراد میں ذہانت کی سطح انتہائی درجے تک پہنچ جاتی ہے۔

کسی کام کیلئے اُلٹے ہاتھ کا استعمال کرنے والے لوگوں میں الکوحل کا عادی ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ باکسنگ میں 40 فیصد گولڈ میڈلز 'کھبّے باکسرز' نے جیتے ہیں۔ جبکہ امریکی تاریخ کے 8 میں سے 4 صدور اُلٹے ہاتھ سے کام کرنے والے تھے۔

لیکن اس کے صرف فوائد ہی نہیں کچھ نقصانات بھی ہیں۔ مثلاً بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے اکثر افراد مختلف الرجیز کا جلد شکار بن جاتے ہیں۔

اور سب آخر میں، کیا آپ جانتے ہیں ہمارے اگلے ممکنہ وزیر اعظم عمران خان بھی اُلٹے ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

Read Comments