کپتان کو ستاروں کی مبارکباد
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے وزیر اعظم کے انتخاب میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے مقابلے میں واضح اکثریت سے کامیابی سمیٹی اور آج صبح وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تاریخ کے 22 ویں وزیر اعظم ہیں۔ اس موقع پر جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں، خیرخواہوں اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں معروف شخصیات بھی کپتان کو مبارکباد دیئے بنا نہ رہ سکیں۔ پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک آپ کو ہر نیک مقصد میں کامیاب کرے۔ Congratulations prime minister of Pakistan @ImranKhanPTI ...waited so long....ALLAH pak aap ko her naik maqsad mey kamyab kary ...#Pakistanzindabad — Faysal Quraishi (@faysalquraishi) August 17, 2018 بات عمران خان کی ہو اور حسین سِسٹرز پیچھے رہ جائیں ایسا کیسے ممکن ہے۔ ماورہ حسین نے لکھا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ کر ان کی آنکھوں سے آنسو نکل گئے۔ I’m in tears. We’ve waited for so long for this day. Truly Naya Pakistsn with now #PrimeMinisterImranKhan 🇵🇰❤️❤️❤️❤️🙏🏻 ALHUMDULILLAH!! @ImranKhanPTI @PTIofficial May Allah bless you with the best of health & help you achieve all that you wish & plan for us!! InshAllah pic.twitter.com/oCDNvk33XH — MAWRA HOCANE (@MawraHocane) August 17, 2018 جبکہ عروہ حسین نے لکھا کہ انہیں تقریب حلف برداری کا بے صبری سے انتظار ہے۔ عمران خان وزیراعظم منتخب !!! مبارک ھو پاکستان !!! 🇵🇰👏🏻👏🏻💚 — URWA HOCANE (@VJURWA) August 17, 2018 سوشل میڈیا کی معروف شخصیت کامیڈین زید علی بھی عمران خان کے لئے نیک خواہشات کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہ رہے انہوں نے لکھا کہ 'پہلی بار پاکستان میں سب خوش اور پر امید ہیں، اللہ عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کئے تمام وعدے پورے کرسکیں اور ہمارے خوبصورت ملک کو اس اونچائی پر لے جائیں جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی'۔ For the first time, everyone in Pakistan is hopeful and happy. May Allah give Imran Khan the strength and power to fulfil all he has promised and take our beautiful country to heights it has never seen. — Zaid Ali (@Za1d) August 17, 2018 اس موقع پر حمزہ علی عباسی نے بہت خوبصورت ٹویٹ کیا۔ "They plan & Allah plans. Surely Allah is the best planner" Quran 8:30. Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan Imran Khan 🇵🇰 — Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) August 17, 2018 اداکار فرحان سعید نے لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ Tabdeeli aa nahin rehi Tabdeeli agayi hai!!! — Farhan Saeed (@farhan_saeed) August 17, 2018 عمران عباس نے کہا کہ 'عمران خان کو ہمارے نئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، بہت امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں جیسے کبھی نہیں دیکھا'۔ Congratulations Mr. Imran Khan for being our new Prime Minister!! So hopeful to see my Pakistan rising and progressing like never before. #ImranKhan #ImranKhanPrimeMinister @ImranKhanPTI — Imran Abbas (@ImranAbbas) August 17, 2018
Looking forward to the historical oath ceremony of the 22nd Prime Minister of Pakistan , @ImranKhanPTI , tomorrow ! pic.twitter.com/XPFNpo6XnH
Alhamdulillah @ImranKhanPTI The Prime Minister of Pakistan.
Ya Allah Tera shuker!
Best times are coming Pakistan, Banay ga #NayaPakistan 🇵🇰