کپتان کو ستاروں کی مبارکباد

شائع 18 اگست 2018 10:04am

21

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے وزیر اعظم کے انتخاب میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے مقابلے میں واضح اکثریت سے کامیابی سمیٹی اور آج صبح وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تاریخ کے 22 ویں وزیر اعظم ہیں۔

اس موقع پر جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں، خیرخواہوں اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں معروف شخصیات بھی کپتان کو مبارکباد دیئے بنا نہ رہ سکیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک آپ کو ہر نیک مقصد میں کامیاب کرے۔

 بات عمران خان کی ہو اور حسین سِسٹرز پیچھے رہ جائیں ایسا کیسے ممکن ہے۔ ماورہ حسین نے لکھا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ کر ان کی آنکھوں سے آنسو نکل گئے۔  

جبکہ عروہ حسین نے لکھا کہ انہیں تقریب حلف برداری کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  سوشل میڈیا کی معروف شخصیت کامیڈین زید علی بھی عمران خان کے لئے نیک خواہشات کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہ رہے انہوں نے لکھا کہ 'پہلی بار پاکستان میں سب خوش اور پر امید ہیں، اللہ عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کئے تمام وعدے پورے کرسکیں اور ہمارے خوبصورت ملک کو اس اونچائی پر لے جائیں جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی'۔  

اس موقع پر حمزہ علی عباسی نے بہت خوبصورت ٹویٹ کیا۔

اداکار فرحان سعید نے لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

عمران عباس نے کہا کہ 'عمران خان کو ہمارے نئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، بہت امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں جیسے کبھی نہیں دیکھا'۔