آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 اگست 2018

اپ ڈیٹ 28 اگست 2018 05:45am

حمل (Mar21-April19)

آپ کے لئے آج صبح سے ہی اپنے منصوبوں پر بھرپور توجہ دینی مشکل ہوگی جبکہ جلد بازی اور عجلت پسندی پر مبنی فیصلے بھی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر اپنے کاروبار کی بہتری چاہتے ہیں تو خطرات مول لینے سے گریز کرنا ہی بہتر ثابت ہوگا۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کا ذہنی الجھاؤ بہت سے مواقع ضائع کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوششوں میں کامیابی نصیب نہ ہوگی۔ اسی لئے بہتر ہوگا کہ آج آپ کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت ہی اختیار نہ کریں۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے کسی بڑے بزرگ کی جانب سے کسی کاروبار میں شمولیت کی پیشکش موصول ہوسکتی ہے لیکن فوری فیصلہ کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ اپنے پیاروں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں اور اپنے حالات کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کو کامیاب بنائیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آنا ممکن نہ ہوگا کیونکہ آپ کی مزاجی کیفیات بھی آپ کا ساتھ نہ دے سکیں گی جبکہ آپ کی صحت کی حالت بھی اطمینان بخش نہ ہونے کی وجہ سے آپ بدمزاجی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو کہیں سے خاصی معقول رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو دلیرانہ منصوبوں کا آغاز کرنے میں آسانی ہوسکے گی۔ کئی معاملات میں آپ کو منصوبہ بندی سے کام لینا بہت ہی ضروری ہوگا لیکن کسی بھی قسم کی جلد بازی یا ضرورت سے زائد عجلت پسندی سے کام لینے سے گریز کریں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج صبح سے ہی آپ بہت تخلیاتی اور خواب و خیال میں گم ہوسکتے ہیں جبکہ دوسروں تک اپنا مطمع نظر پہنچانے میں بھی کامیابی نہ مل سکے گی۔ اس کے ساتھ ہی باہمی بات چیت میں بھی مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ آپ کی وجدانی کیفیات ہی ناقابل بھروسہ ہوسکتی ہیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کے عزائم اس حد تک بلند ہوں گے کہ آپ اپنے عملی اقدامات کا تحفظ کرنے اپنے سامنے آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور اپنی توجہ ان مسائل کی جانب مبذول کونے میں کامیاب ہوسکیں۔ اگر آپ کو یقین ہوجائے کہ کچھ منصوبوں کو مکمل نہیں کرسکتے تو انہیں وہیں چھوڑ دیں۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کا ذہنی الجھاؤ آپ کو کسی بھی کام میں اپنی توجہ مبذول رکھنے میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسی کیفیات کی وجہ سے آپ کو کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں یا پیشہ وارانہ ترقی کے لئے کچھ اہم افراد سے ملاقات کرنے سے احتراز کرنا ہوگا ورنہ بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو ممکنہ طور پر دستیاب وسائل کے بارے میں کسی غلط فہمی یا خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے بلکہ ضد اور اناء سے بھی گریز کرنا ہوگا تاکہ حالات کو آگے بڑھانے میں زور زبردستی والے رویے سے بچ سکیں۔ آج آپ کے لئے اپنے آرام کا خاص خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہوگا۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنا خیال خود ہی رکھنا ہوگا ورنہ لاپرواہی کی صورت میں آپ کو اپنی صحت میں کسی بھی ممکنہ خرابی کا سامنا کرنا ہوگا جو آپ کے لئے کئی مشکلات کا سبب بن سکے گی۔ اپنے اہل خانہ میں سے کسی بڑے فرد کے ساتھ بحث و مباحثہ کی وجہ سے آپ کو سوچ بچار کے لئے کئی اہم نقاط میسر آسکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے گریز کرنا ہوگا ورنہ کئی خفیہ رکاوٹوں یا مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آُ کے پیار محبت کے جذبات مزید توانا ہونے سے آپ بہت پرعزم ہونگے اور ممکنہ طور پر بہت سے افراد اپنے پیار کا اظہار کرنے کے لئے بہت پرجوش ہوسکتے ہیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج صبح سے ہی آپ کا موڈ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو کچھ بھی اچھا نہ لگے گا جبکہ کئی پروگرام منسوخ کرنے کی وجہ سے آپ کے اہل خانہ بھی آپ کے ساتھ نہ ہوں گے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ کو ان کی ناراضگی بھی مول لینا پڑے گی۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments