حمل (Mar21-April19)
آج کسی محبت بھرے معاملے کی وجہ سے ماضی میں کئے گئے فیصلے دوبارہ سے سامنے آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔ اپنے کسی پیارے فرد سے جھگڑا ہوسکتا ہے۔ خود کو کسی قسم کے جوشیلے اقدامات کا محو نہ بنائیں۔ خود کو پرسکون بنائیں اور آرام دینے کی کوشش کریں۔
ثور (April20-May20)
آج اپنے آپ کو موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پوری طرح تیار کرلیں۔ آج آپ کی اہلیت اور صلاحیت کا موازنہ آپ کے شریک کار سے کیا جائے گا جو بالکل غیر مناسب بات ہوگی لیکن چاہے یہ کتنا ہی غیر حقیقی کیوں نہ لگے آپ کو اسی سے ہی اپنی پہچان بنانا ہوگی۔
(May21-June21) جوزا
آج اپنے، اپنی ذات کے بارے میں اور کاروبار کے لئے کوئی فیصلہ ضرور کرلیں تاکہ بیک وقت آپ کو دو دو حالتوں میں شامل رہنے سے نجات مل جائے اور نمایاں حیثیت بھی حاصل ہوسکے۔ آج اپنے یا اپنے وسائل کے بارے میں خوش فہمی کا شکار نہ ہوں ورنہ مالی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے کام پر اپنی توجہ صرف اور صرف اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لئے دیں کیونکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے آج آپ کو بہترین مواقع میسر آسکیں گے لیکن اپنے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل نہ ہوسکے گی۔
(July23-Aug22) اسد
آج کچھ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہیں جو بعد میں آپ کو پریشان کرسکتے ہیں۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ کوئی بڑی مشکل پیش آسکتی ہے۔ جان توڑ محنت اور جانفشانی سے کام لینے کا موقع نہیں ہے بلکہ انتہائی سوچ سمجھ کے ساتھ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنے ساتھی سے کوئی بھی ناخوشگوار خبر سن کر پریشان ضرور ہوسکتے ہیں لیکن دوسروں کے سامنے اظہار کرنے سے سبھی پریشان ہوسکتے ہیں۔ آپ اگر آج بھی ماضی کو ساتھ لے کر مستقبل کی تعمیر کرنا چاہ رہے ہیں تو یقیناً ماضی کے تجربات آپ کو راہنمائی فراہم کرسکیں گے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج سب سے زیادہ اپنی توجہ اس جانب مبذول رکھیں کہ اپنے مخلص احباب سے کوئی بھی بات نہ چھپائیں بلکہ سب کچھ ان کے سامنے رکھ دیں اور اپنے معاملات کی وضاحت لازمی کریں کیونکہ کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی سے کام لیں گے تو نتیجہ بہت برا اور نقصان دہ ہوگا۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج خود کو ذہنی دباؤ سے بچانے کی کوشش کریں اور دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ خود کو پرسکون رکھیں ورنہ کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ یہ بھی محسوس کریں گے کہ شاید ہر کوئی آپ سے کچھ نہ کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج ڈرائیونگ کرنے اور کئی ایک اہم اقدامات کو عملی شکل دینے سے گریز کریں کیونکہ آپ کی توجہ بھٹک رہی ہوگی اور ایک نقطہ پر اسے مبذول کرنا مشکل ہوگا جس کی وجہ سے آپ کا حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔ کسی بھی مسئلے پر اپنے ساتھیوں یا غیر متعلقہ افراد سے بحث و مباحثہ کرنے سے احتراز کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
اپنی ذاتی انا اور مفاد پرستی کو قابو میں رکھنے سے ہی آج کسی بھی قریبی فرد سے متلعقہ معاملات کو مرضی کے مطابق طے کرسکیں گے۔ اپنے مالی اور حساس معاملات کو دوسروں کی مداخلت کے بغیر حل کرنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کی زندگی کے بہت سے خفیہ گوشے بے نقاب ہوسکتے ہیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنی سوچوں کو مثبت بنائیں اور کسی قسمکے اندیشوں اور خدشات کو حاوی نہ ہونے دیں۔ اپنے کام کے دوران کسی پیچیدہ صورتحال کو سلجھانے کی وجہ سے اپنے سینیئرز کی جانب سے شاباش مل سکتی ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے موجودہ مسائل کے حل میں مکمل توجہ سے ہی آپ کو کامیابی مل سکے گی اور اس کا اثر آنے والے دنوں میں بھی صاف نظر آسکے گا۔ خاص کر کسی سفر کا ارادہ کرنے اور کسی قسم کے امتحان میں شمولیت کے لئے آپ کا دن بہترین ثابت ہوسکے گا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔