پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو کےحملے سے 7افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
فرانس کے شہر پیرس میں بھی چاقو کے وار کے واقعات بڑھنے لگے ،فرانسیسی چاقو اور لوہے کے سریے سے لیس ایک شخص نے حملے میں 7افراد کو زخمی کیا جن میں سے 4شدید زخمی ہوئے،زخمیوں میں 2برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔
حملہ آور کی شناخت افغانی باشندے کا نام سے ہوئی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم دہشتگردانہ حملہ ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
برطانوی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہواقعے کی تفتیش جاری ہے ،اس سلسلے میں ہم فرانسیسی حکام سے رابطے میں ہیں۔