اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2018 10:52am

یہ خوبرو 'خاتون' کون ہیں؟ جان کر آپ کا منہ کھلا رہ جائے گا

عید قربان پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم 'جوانی پھر نہیں آنی 2' نے اب تک 47 کروڑ سے زائد کا کاروبارکیا ہے۔

فلم کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار احمد علی بٹ نے اس کی کامیابی میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔

احمد  نے خواتین کے لباس میں ملبوس ایک انتہائی خوبصورت چہرے اور کاجل سے بھری آنکھوں والی پرکشش خاتون کی تصویر جاری کی، جسے دیکھ کر ہر کوئی ان کے تعارف کیلئے بے تاب نظر آیا۔ تاہم کوئی بھی اسے پہنچاننے میں کامیاب نہیں ہوا۔

لیکن آپ کو جان کر بہت زیادہ حیرت ہوگی کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ احمد علی بٹ ہی ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ نے احمد علی بٹ کو ایسا میک اوور دیا کہ کوئی انہیں پہنچاننے میں کامیاب نہیں ہوا۔

احمد اب اپنے مستقبل کے دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہوگئے ہیں اور وہ اسی حوالے سے دبئی میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔

Read Comments