آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3 اکتوبر 2018

شائع 03 اکتوبر 2018 05:05am

حمل (Mar21-Apr19)

آج کسی قسم کی نئی کاروباری سرگرمی کی شروعات کرنے یا پرانے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مناسب وقت نہیں ہے کیونکہ اس میں آپ کی کامیابی کے امکانات بھی خاصے کم ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کوئی بھی جذباتی فیصلہ کرکے اپنا نقصان کرنے سے باز رہنا چاہیئے۔

ثور (April20-May20)

آج ممکنہ طور پر آپ سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل بروقت نہ ہونے سے آپ کو کاروبار میں مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ اس کے بارے میں اپنے شریک کار کو تفصیلات سے بہتر انداز میں آگاہ نہ کئے جانے کی وجہ سے حالات میں تلخی کا عنصر نمایاں ہوسکتا ہے۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنی جذباتی شدت پسندی پر قابو رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مالی معاملات کو بھی نمٹانا ہوگا تاکہ اپنے ارد گرد موجود افراد کے جذبات مجروح کرنے کا سبب نہ بن سکیں۔ آج کسی بھی قسم کے امتحانات کی تیاری کے لئے بہتر وقت نہیں ہے جبکہ سفر سے گریز کرنا بھی فائدہ مند رہے گا۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے فرائض کی ادائیگی میں کئی رکاوٹیں سامنے آنے کی وجہ سے آپ کو شدت سے یہ احساس ہوسکتا ہے کہ آپ اپنی توانائیاں فضول میں ہی ضائع کررہے ہیں ایسے میں آپ بہت دکھی بھی ہوسکتے ہیں۔ تاہم آپ کے مخلص احباب آپ کو سمجھتے ہوئے عملی مدد کو بھی تیار ہوں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے آپ کو دنیاداری کے معاملات میں پیدا ہونے والی الجھنوں کی وجہ سے سامنے آنے والی رکاوٹوں اور بے چینی سے خود کو بچا کر آرام کریں اور پرسکون ہوجائیں۔ آج آپ کے جوشیلے اقدامات کی وجہ سے ظاہر ہونے والے غیر متوقع نتائج آپ کے رویے میں تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ سے دوست اور کاروباری ساتھی دور ہوسکتے ہیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنے معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کو اپنی جذباتیت اور شدت پسندی پر قابو پانا ہوگا جبکہ طیش میں آنے سے آپ کو خاص تعلقات سے بھی ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے معمولات سے ہٹ کر اپنی ذات پر بھی توجہ دینے کی کوشش کریں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی سوچیں اور خیالات ملی جلی کیفیات کے علاوہ الجھاؤ کا شکار ہونے سے آپ کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے طے کردہ راستے پر توجہ مبذول رکھنا ممکن نہ ہوگا جس سے آپ میں بے چینی اور موجدہ حالات سے بغاوت کا جذبہ اٹھ کر سامنے آسکتا ہے جبکہ حصول منزل کے لئے مہارت کا عملی مظاہر کرنا بھی مشکل ہوگا۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج کا دن مجموعی طور پر کسی نئے کاروبار کا آغاز کرنے کے لئے بہتر ثابت نہیں ہوگا اسی لئے ایسی کسی بھی سرگرمی کی شروعات کرنے یا منصوبہ بندی کرنے سے گریز کریں۔ ایک ساتھ کئی کام نمٹانے کی اپنی خواہش پر قابو پائیں کیونکہ آپ کی بے چینی اور اضطرابی کیفیت کے باعث کوئی بھی کام پورا نہ ہو پائے گا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو اپنے معاملات کو بروقت اور بہترین طریقے سے نمٹانے کے علاوہ میسر شدہ وقت کو مناسب انداز میں خرچ کرکے اپنی منزل کا حصول یقینی بنانا ہوگا۔ اپنی فنی خوبیوں اور فنکارانہ صلاحیتوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر قابو پانے کی کوشش کریں ورنہ دوستوں کے عدم تعاون کی وجہ سے موجودہ تعلقات خراب کرلیں گے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنی مزجی حالت اور ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے اپنے خیالات کا اظہار واضح طور پر کرنا مشکل ہوگا جس سے دوسروں کو آپ کی باتیں اور مقصد سمجھنے میں الجھن ہوسکتی ہے۔ اس لئے کسی بھی قسم کی کاروباری ملاقاتوں سے ممکنہ گریز کریں اور اعتماد بحال کرکے اس صورتحال سے نکلنے کی کوشش کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے پیش نظر معاملات میں سب سے اہم آپ کی صحت کا معاملہ ہوسکتا ہے جس کی جانب بھرپور توجہ دینا ضروری ہی نہیں بلکہ لازمی ہوگا کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی خراب ہوگا جبکہ دوسروں سے بات چیت کرتے وقت بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے مالی معاملات میں بہتری لانے کے لئے عملی قدم اٹھا سکیں گے لیکن یاد رکھیں کہ آپ کے سامنے آنے والے مالی فوائد چاہے کتنے ہی پرکشش کیوں نہ ہو آپ کو کسی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کے سامنے بہت سی رکاوٹیں آسکتی ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments