تاریخ کے 25 بہترین کرکٹرز
کرکٹ کا شمار دنیا کے معروف ترین کھیلوں میں ہوتا ہے، اس کھیل کا آغاز سولہویں صدی میں ہوا جس کی ایجاد برطانیہ نے کی۔ مگر اب اسے پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سمیت کئی ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔ اس کھیل کی ایجاد سے اب تک کئی لیجنڈ کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن میں سر ڈان بریڈمین، سچن ٹنڈولکر، گیری سوبرز، وسیم اکرم اور عمران خان جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ آج ہم آپ کو کرکٹ کی تاریخ کے 25 سب سے بہترین کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، ان کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اعزازات اپنے نام کئے اور دنیا بھر میں ایک منفرد پہچان حاصل کی۔ سر ڈان بریڈمین سر ڈان بریڈمین کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے عظیم بلے باز مانا جاتا ہے، انہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران تقریباً 100 رنز فی اننگز کی اوسط سے رنز اسکور کئے۔ ماڈرن ڈے کرکٹ میں اس اوسط کے کوئی قریب تک نہ پہنچ سکا۔ سچن ٹنڈولکر بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو 100 بین الاقوامی سینچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 51 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 49 سینچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 34 ہزار سے زائد رنز اسکور کئے۔ گیری سوبرز گیری سوبرز کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، ان کی بیٹنگ اوسط کئی لیجنڈ کھلاڑیوں سے بھی زیادہ ہے۔ سر ویون ریچرڈز سر ویوین ریچرڈ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ایک جارح مزاج بلے باز تھے، ون ڈے فارمیٹ میں ان کی اوسط 47 سے زائد ہے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 90 پلس ہے۔ کپل دیو بھارت کے ورلڈکپ فاتح کپتان اور تاریخ کے بہترین آل راؤنڈر کپل دیو کا شمار بھی لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ کپل دیو کا شمار حقیقی آل راؤنڈرز کی فہرست میں ہوتا ہے۔ عمران خان پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا شمار بھی لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈکپ اپنے نام کیا۔ وہ نہ صرف ایک بہترین آل راؤنڈر تھے بلکہ ان کی قائدانہ صلاحیتیں بھی تعریف کے قابل تھیں۔ این بوتھم این بوتھم کو 70 کی دہائی کا سب سے بہترین آل راؤنڈر مانا جاتا ہے، ممکنہ طور پر وہ انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے والے سب سے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔ ڈینس للی ڈینس للی کا شمار تاریخ کے خطرناک ترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔ ان کی یارکرز، ان کی باؤنسرز اور گھومتی ہوئی گیندوں کو کھیلنا ہر بلے باز کے بس کی بات نہیں تھی۔ جیک کیلس اگر بات تاریخ کے بہترین آل راؤنڈرز کی کی جائے تو جیک کیلس کا نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے، انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 24 ہزار سے زائد رنز اور 500 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ متایا مرلی دھرن متایا مرلی دھن کو تاریخ کا سب سے بڑا گیند باز کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں ہی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 800 ہے جبکہ ون ڈے میں بھی انہوں نے 534 شکار کررکھے ہیں۔ شین وارن شین وارن کرکٹ کی تاریخ کے سب سے عظیم لیگ اسپنر ہیں، اگر کوئی دیکھنا چاہے کہ گیند کیسے ٹرن ہوتی ہے تو وہ شین وارن کی ویڈیوز ملاحظہ کرے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 708 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔ وسیم اکرم وسیم اکرم کو کرکٹ کی دنیا میں 'کنگ آف سوئنگ' کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ ان کی سوئنگ گیند بازی عظیم بلے بازوں کی بھی سمجھ سے باہر تھی، انہیں ایک ٹیسٹ اننگز میں 257 رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ برائن لارا