آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 اکتوبر 2018

شائع 05 اکتوبر 2018 04:56am

حمل (Mar21-Apr19)

آج آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول میں ہونے والی کچھ غیرمتوقع تبدیلیوں کی وجہ سے اپنے آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہیئے جبکہ اس کے بجائے آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ضروری ہوگا ورنہ آپ کے تعلقات اپنے قریبی افراد سے خراب ہوسکتے ہیں۔

ثور (April20-May20)

آج صبح سے ہی آپ ایک ساتھ کئی کام شروع کرنے کی کوشش میں اپنی ذہنی پریشانی بڑھا سکتے ہیں جبکہ ذہنی انتشار اور الجھاؤ کی کیفیات حاوی ہونے سے دوسروں کی نظر میں آپ کا مقام متاثر ہوسکتا ہے۔ آپ کو اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں انتہائی احتیاط کرنا ہوگی ورنہ کارکردگی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔

 (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے علاوہ اپنے شریک کار سے بھی متوقع تعاون حاصل نہیں ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا جنکی وجہ سے آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج چونکہ آپ کا موڈ ٹھیک نہیں ہوگا اس لئے مزید ذمہ داریاں قبول کرنے سے گریز کریں ورنہ کئی معاملات آپ کے لئے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر آپ خود کو پرسکون کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو ذہنی انتشار کی حالت میں اپنے آپ کو کسی حادثے سے دوچار کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ جو بھی کچھ کرنا چاہیں گے اپنے جذبات پر مکمل قابو رکھ کر ہی کریں کیونکہ بہت سے ایسے معاملات سامنے آسکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو اپے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ اس کے علاوہ آج کسی جگہ سے ممکنہ طور پر آپ کو رقم موصول ہوسکتی ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج ذہنی انتشار کی وجہ سے آپ بہت زیادہ مضطرب ہونگے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی صحت کے مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑے گا جبکہ ممکنہ طور پر آپ دوسروں پر غصہ نکالنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہوں گے۔ اپنے آپ کو پرسکون بنائیں کیونکہ آج کسی قسم کے اہم فیصلے کے لئے بہتر دن نہیں ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے امور کی انجام دہی میں بہت سے ایسے معاملات میں اپنی توانائی ضائع کرسکتے ہیں جس کے اثرات فوری طور پر آپ تک پہنچ پائیں گے لیکن آپ تھکاوٹ سے نڈھال ہوسکتے ہیں جس سے اپنے اہم امور پر توجہ دینا آپ کے لئے ممکن نہ ہوگا۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ آغاز صبح سے ہی بہت زیادہ پرجوش اور گرم مزاجی کے حامل ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے آپ پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر گاڑی چلانا پڑے تو انتہائی احتیاط سے چلائیں کیونکہ آپ کسی حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں، کسی بات پر مایوس نہ ہوں کیونکہ اندھیرے کے بعد اجالا ضرور آتا ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج کسی بھی کم عمر فرد کے ساتھ گرمی سردی کرنے اور سخت الفاظ کے استعمال سے گریز کریں ورنہ بعد میں آپ کو خود ہی افسوس ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈرائیونگ آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے اور اس سے بچاؤ کے لئے اس سے گریز کرنا ہی بہترین راستہ ہے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے اندر دوسروں کو پرکھنے کی صلاحیت بہت سے دوسرے افراد سے بڑھ کر ہوگی جس کی بناء پر کسی بھی فرد کے بارے میں  آپ کی رائے غلط نہیں ہوگی مگر ایسا کرتے وقت تھوڑی سی احتیاط اور متحمل مزاجی سے کام لے کر خود کو منفی صورتحال سے بچا سکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اگر آپ نے اپنی مالی مشکلات کا حل تلاش کرنے کی بجائے اپنی بیزاری اور دوسروں سے لاتعلقی کی کیفیات کو خود پر حاوی کرلیا تو آپ کے لئے اپنے شیڈول کو انجام دینا ممکن نہ ہوگا اس لئے اپنے شریک حیات کے ساتھ مل کر مشترکپ لائحہ عمل اختیار کرکے ہی ان اثرات کی شدت سے بچ سکیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی ذات اور گھر کے بارے میں بہت سے مثبت اور فائدہ مند منصوبے بناکر انہیں عملی طور پر آگے بڑھانا ممکن نہ ہوگا لہٰذا محتاط رہنے کی کوشش کریں کیونکہ اس کے علاوہ بھی آپ کو اپنی صحت کے بارے میں معمولی رکاوٹوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments