آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 اکتوبر 2018

شائع 06 اکتوبر 2018 05:21am

حمل (Mar21-Apr19)

آج آپ معمول سے بڑھ کر متحرک اور مستعد نظر آئیں گے جس کی بناء پر اپنے اہم امور کی انجام دہی میں آپ کی لگن اور پر امیدی بھی آپ کا بھرپور ساتھ دے سکے گی۔ اگر بات آپ کے جذباتی مسائل کی ہو تو آپ کو کچھ یاسا کرنا ہوگا کہ جس سے آپ کا اطمینان اور امید کسی طور ختم نہ ہو۔

ثور (April20-May20)

آج اپنی گھریلو سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور اپنے معاملات کی انجام دہی کے لئے مطلوبہ توانائی کا حصول ممکن ہوگا جسے بنیاد بنا کر آپ باآسانی اپنے معاملات کو نمٹا سکیں گے۔ ان امور میں آپ کو اپنے اہل خانہ اور شریک حیات کی جانب سے مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

 (May21-June21) جوزا

آج صبح سے ہی آپ کے جوش و جذبے کی قدر کی جا سکے گی اور دوسروں کے منہ سے اپنی تعریف سن کر آپ کو خوشی بھی ہوگی۔ اپنے معمولات کی انجام دہی کے بجائے آپ اپنے دوستوں کی معیت میں وقت گزارنے کو ترجیح دیں گے جس میں آپ کو خوشی میسر آسکے گی۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنی مصروفیات اور جاری سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کوئی ایسا فیصلہ کرسکتے ہیں جس کی بناء پر آپ کے سارے دن کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ آج خود کو کسی بھی قسم کے خوف، وہم اور شکوک و شبہات سے دور رکھیں اور کسی بھی فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے میں ہی کامیابی ملے گی۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ جاری معاملات کے بارے میں بڑے جذباتی ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سی تبدیلیاں کرسکیں گے۔ یقینی طور پر یہ بہترین وقت ہے جس کا فائدہ اٹھانے میں آپ کو کامیابی مل سکتی ہے۔ اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کی بھرپور توجہ اپنے مالی معاملات کی بہتری اور درستگی پر ہونی چاہیئے جس سے آپ کے معاملات باآسانی سدھر سکیں گے۔ اپنے کاروباری معاملات یا پھر ملازمتی امور کی وجہ سے رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا جبکہ طویل المدتی سرمایہ کاری کی وجہ سے بھی مالی مفادات حاصل ہوسکتے ہیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ اپنے فرائض کی انجام دہی میں بہت عزم اور لگن سے جان ماریں گے جس کی وجہ سے اپنے ارادوں کو عملی شکل دینے میں کامیابی مل سکے گی۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ خطرات مول لینے کی کوششوں کا آغاز کریں۔ آج سیر و تفریح کی منصوب بندی کرنے کے لئے بہترین وقت ہے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے کاروباری معاملات میں ہمت و حوصلہ سے کام لے کر آگے قدم بڑھا سکیں گے اور اپنے ہمت و حوصلے کو منوا سکیں گے۔ اپنے معمولات کی انجام دہی کے دوران بزرگوں کی فائدہ مند باتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم اگر گھریلو امور پر توجہ نہ دی تو شریک حیات سے تلخ کلامی ہوسکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج مالی حالات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن آپ عملی کوششیں کرکے بجٹ کی بہتری کے بارے میں کوئی راستہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ اپنے آپ کو مالی پریشانیوں سے بچانے کے لئے اپنے شکوک و شبہات اور اندیشوں سے خود کو دور لے جائیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آپ کے جذبات اور امیدیں آپ کو موجودہ مسائل پر قابو پانے کے لئے ہمت و حوصلہ عطا کریں گی جس سے راستوں کی الجھنیں ختم ہوسکیں گی۔ اپنے پیاروں کے ساتھ کسی سفر کی منصوبہ بندی دوپہر کے بعد ہوسکتی ہے لیکن آپ کو سختی سے اپنے موجودہ دسےیاب وسائل پر ہی بھروسہ کرنا پڑے گا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنے ایسے قریبی افراد پر خاص توجہ دینا ہوگی جن کو یقین ہے کہ آپ بہت لاپرواہ اور سست مزاج انسان ہیں۔ اپنے پرانے منصوبوں کو نئی شکل دے کر دوسروں کے سامنے پیش کرنے سے مالی مفادات کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے قریبی افراد کی نگہداشت کرنے کے علاوہ اپنے معاملات کی انجام دہی کو بھی ممکن بنا سکیں گے۔ کسی سفر کے بارے میں معلومات حاصل کئے بغیر منصوبہ بندی نہ کریں۔ ویسے تو آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں میں کامیابی میسر آسکے گی لیکن پھر بھی محتاط رہنے میں فائدہ ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments