کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے ڈسٹرکٹ مٹیاری نیو سعیدآباد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر انصاف کردیا۔
بیٹی کے داخلے کے لیے پاؤں پڑنے والے باپ کو عزت مل گئی، تکبر کی علامت بننے والے کلرک کو بھی پاؤں میں گرنا پڑا۔
وزیر تعلیم نے کلرک کو لڑکی کے باپ سے اسی طرح معافی مانگنے کا حکم دیا جس طرح باپ نے مانگی تھی۔
کلرک نےلڑکی کےباپ کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگی، وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نے کلرک جانب کیریو کوعہدے سے فوری ہٹادیا، دوسرے کلرک کامران خانزادہ کو معطل کردیا گیا۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ کلرک عمرمیں چھوٹا تھا اس لیے بھی اسے معافی مانگنے کا کہا۔ کلرک میں تکبراور غرور بہت تھا۔