نیتو سنگھ نے پوسٹ میں لکھا 'سال 2019 سب کو مبارک ہو اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا جائے گا۔ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر محض (سرطان) ایک آسمانی برج ہی رہ جائے۔ نفرت کا پرچار اور غربت کا خاتمہ ہو۔ ڈھیروں پیار اور ایک ساتھ خوشیاں سمیٹنا ضروری ہے اور ہاں بہترین صحت بھی ہو۔'
اس پوسٹ میں نیتو سنگھ کا اشارہ شوہر رشی کپور کی جانب تھا جو کہ تصویر میں پہلے سے زیادہ کمزور اور مرجھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔