Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمر آج قومی اسمبلی میں رواں سال کا تیسرا بجٹ پیش کریں گے، جس میں ایک ہزار درآمدی اشیا مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔
وزارت خزانہ نے سال کے تیسرے بجٹ کی تجاویز تیار کرلیں ،بیرون ملک سے آنے والی چیزیں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق،بجٹ میں خواتین کے میک اپ کا سامان اور سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی مزید بڑھائی جاسکتی ہے،امپورٹڈ بڑی گاڑیوں، برانڈ کپڑوں اور جوتوں سمیت ایک ہزار سے زائد پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں پری پیڈ موبائل کارڈ پر پھر سے ٹیکس لگنے کا امکان ہے ،مہنگے موبائل پر ٹیکس بڑھایا جاسکتا ہے،اسٹاک مارکیٹ کیلیے ٹیکس مراعات کا اعلان کیا جائے گا،شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس کے خاتمے،اسٹاک مارکیٹ کے سرمایا کاروں کیلیے ٹیکسوں میں کمی اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
بجٹ میں ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کیلیے بھی نظام بنانے کی تجویز ہے،سرحدوں پر ڈیوٹی ٹیکسز کی آن لائن ادائیگی کا نظام متعارف کرانے،کسٹم پروسسنگ ٹائم میں 50 فیصد تک کمی لانے کی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل ہے۔