Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور: پانی کے زیر زمین ذخائر کو کم ہونے سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب نے نئی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے ۔ جس کیلئے نیا قانون وضع کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پانی ضائع ہونے سے روکنے کیلئے حکومت نے گھریلو صارفین اور کسانوں کو بھی پانی کے استعمال پر لائسنس دینے کا واٹر ایکٹ تیار کرلیا ہے۔ مجوزہ بل میں شہری اور کسان موٹر پمپ اور ٹیوب ویل کی تنصیب سے پہلے اتھارٹی سے لائسنس لیں گے۔واٹر ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق شہریوں کو پانی کے حصول کیلئے نئے پمپ کی تنصیب سے قبل لائسنس لینا پڑے گا۔اگر کوئی شہری بغیر لائسنس حاصل کئے بنا موٹر یا ٹیوب ویل لگوائے گا، تو اس کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔بل کے مطابق کوئی بھی شہری گھر میں پانی کے حصول کیلئے موٹرلگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا پابند ہو گا۔اس پابندی کا دائرہ کار دیہاتوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں کسانوں کیلئے بھی لائسنس کے بغیر ٹیوب ویل لگانے پر پابندی کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
لاہور: پانی کے زیر زمین ذخائر کو کم ہونے سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب نے نئی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے ۔ جس کیلئے نیا قانون وضع کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پانی ضائع ہونے سے روکنے کیلئے حکومت نے گھریلو صارفین اور کسانوں کو بھی پانی کے استعمال پر لائسنس دینے کا واٹر ایکٹ تیار کرلیا ہے۔
مجوزہ بل میں شہری اور کسان موٹر پمپ اور ٹیوب ویل کی تنصیب سے پہلے اتھارٹی سے لائسنس لیں گے۔
واٹر ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق شہریوں کو پانی کے حصول کیلئے نئے پمپ کی تنصیب سے قبل لائسنس لینا پڑے گا۔
اگر کوئی شہری بغیر لائسنس حاصل کئے بنا موٹر یا ٹیوب ویل لگوائے گا، تو اس کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔
بل کے مطابق کوئی بھی شہری گھر میں پانی کے حصول کیلئے موٹرلگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا پابند ہو گا۔
اس پابندی کا دائرہ کار دیہاتوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں کسانوں کیلئے بھی لائسنس کے بغیر ٹیوب ویل لگانے پر پابندی کی تجویز سامنے آگئی ہے۔