Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مشیرتجارت عبد الرزاق داؤدنے کہا ہے کہ چین سے ایک ارب ڈالر کی مزید برآمدات کی سہولت ملنے کا امکان ہے۔15اپریل کو عالمی بنک کی ٹیم کاروبار میں آسانیوں کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ رہی ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین سرمایہ کاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرزاق داود نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے اقدامات سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئے گی۔ جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا کہ ہم نے کمپنی رجسٹریشن کے عمل کا وقت ہفتوں سے کم کے چار گھنٹے کردیا ہے جبکہ کمپنی کی رجسٹریشن کیلئے فیس اور ٹیکسز کی تعداد 40سے کم کر کے10تک کردی گئی ہے۔بلڈنگ پرمٹ اور پراپرٹی رجسٹریشن کے اوقات میں بھی کمی کردی ہے۔
مشیرتجارت نے مزید بتایا کہ مارچ کے دوران برآمدات میں کمی کے باوجود 25ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔