واضح رہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری ایک اسلحہ ساز فیکٹری ہے، جہاں عالمی معیار کے ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں،یہ ادارہ ملکی سطح پر ہتھیار تیار کرکے نا صرف پاک فوج کو دیتا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی فروخت کرتا ہے، جس کی وجہ سے اچھا خاصا زرمبادلہ کمایا جارہا ہے۔
یاد رہے پاکستان کے اس ادارے کی بنائی ہوئی MP5 گن امریکی اسلحہ ڈیلروں کو بھی فروخت کی جاتی ہے جہاں اس پراڈکٹ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
پاکستان کا تقریبا 80 سے 90 فیصد اسلحہ اسی ادارے میں بنایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ ترقی کر رہا ہے۔یہ ادارہ ہر طرح کا اسلحہ تیار کرتا ہے جن میں ٹینکوں کا گولہ بارود اور راکٹ لانچر اور تقریباً ہر طرح کا اسلحہ شامل ہے۔
پاکستان کا یہ قابل فخر ادارہ 1951 میں قائم کیا گیا تھا۔