رینٹل پاور ریفرنس :راجہ پرویز اشرف پر براہ راست فرد جرم عائد

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2019 10:15am

اسلام آباد :احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر براہ راست فرد جرم عائد کر تے ہوئے انہیں نے 7 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی،   سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے راجہ پرویز اشرف پر ریشما اور گلف پاور پروجیکٹ پر براہ راست فرد جرم عائد کر دی تاہم   راجہ پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔

گزشتہ سماعت میں راجہ پرویز اشرف پر نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کر دی گئی تھی،احتساب عدالت نے 7 اگست کو سابق وزیراعظم کو دوبارہ طلب کر لیا لیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اس معاملے پر کچھ نہیں کہوں گا۔

Read Comments