Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے مہمانوں کیلئے کرسیاں لگ گئیں،ضم شدہ قبائلی اضلاع کے نو منتخب ممبران کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں آمد سے پہلے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
قبائلی اضلاع میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے بعد صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں اضافہ ہوگیا۔
آئندہ اجلاس میں نو منتخب نمائندوں کیلئے اسمبلی میں انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔
قبائلی اضلاع کے جنرل نشستوں پر نو منتخب 16نمائندوں،4خواتین کیلئے مخصوص نشستیں اور ایک اقلیتی نمائندے کیلئے خیبر پختونخؤا اسمبلی میں کرسیاں لگا دی گئیں،5اگست کو ہونے والے اجلاس میں نومنتخب نمائندوں سے حلف لینا متوقع ہے۔
قبائلی اضلاع کے 21نمائندوں کیساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی ارکان کی تعداد 124 سے بڑھ کر145 ہوجائے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی ارکان کو بھی قبائلی اضلاع کے نمائندوں کا شدت سے انتظار ہیں ،قبائلی اضلاع کے نمائندوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔