زلزلہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ امداد کا فیصلہ

شائع 27 ستمبر 2019 01:41pm

 

 

 

 

 

 

وزیراعظم کی ہدایات پر این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر کے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے خاندان کو 5 لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر امدادی پیکیج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو زلزلہ متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے احکامات جاری کر دیے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم کو زلزلہ میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے احکامات جاری کیے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس سال 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے زلزلہ متاثرین کے ساتھ میرپور میں منانے کے اعلان کیا ہے۔

Read Comments