اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2019 08:55am

بھیڑ سے سات گنا زیادہ اون کا حامل انگورہ خرگوش

بھیڑ سے سات گنا زیادہ اون کا حامل انگورہ خرگوش کی فارمنگ پاکستان میں جاری ہے۔این اےآرسی بہترین زریعہ آمدکےحصوصل کےلئےاسے خواتین کو گھریلو صنعت کےطورپراپنانےکی تربیت فراہم کرتاہے۔

 چمک دار، نرم، ملائم اور دلکش اون کا حامل یہ ہے انگورہ خرگوش ذرعی تحقیقاتی ادارے این اے آر سی کی کاوشوں سے انگورہ خرگوش کی فارمنگ کئی عرصے سے پاکستان میں بھی جاری ہے۔ گھریلو پیمانے پر ہی نہیں بلکہ خواتین کےلئے ایک بہترین کاروبار ثابت ہو سکتا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹرجاوید اقبال کے مطابق انگورا خرگوش اپنے بالوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور اور پرانی نسل ہے، پہاڑی اورسرد علاقوں کے مکین اسے اون کے حصول کےلئے پالتے ہیں۔ خواتین گھریلو پیمانے پر انگورا کو پال کر اچھا ذریعہ آمد حاصل کرسکتی ہیں۔

 ماہرین کے مطابق ایک انگورا خرگوش سے سال میں دو سے تین بار اون لی جا سکتی ہے۔ جس کا وزن ایک کلوتک ہوگا اس کی اون بھیڑ سے سات گنا زیادہ گرم ہوتی ہے۔ جس کے باعث سرد علاقوں میں اس کی آفزائش بہت فائدہ مند ہے۔

 ماہرین کہتے ہیں ایک مادی خرگوش ایک سال میں 20 سے زائد بچے دیتی ہے اور دو سال کے انگورہ خرگوش سے اون حاصل کرنا شروع کردیں۔

 ماہرین گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت بالائی علاقے کی خواتین سے اسے گھریلو صنعت کے طور پر اپنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Read Comments