مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 121ویں روز میں داخل،بھارتی مظالم نہ رک سکے
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو کو 121روز ہوگئے ۔ قابض فوج کے مظالم نہ رک سکے ۔بھارتی فورسز کی جانب سے پلوامہ، اسلام آباد اور کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔
مقبوضہ وادی میں کرفیو 121ویں روز میں داخل ہوگیا،بھارتی فوج کے جارحیت تھم نہ سکی،نہتے کشمیریوں پر گھرگھر تلاشی کے نام پر گولیاں برسائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے 4ماہ کے دوران 38افراد سے جینے کا حق چھین لیا جبکہ 853کو پیلٹ گنز اور گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اب تک 11ہزار 401حریت لیڈر، سیاستدان اور نوجوان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،آج بھی بھارتی فوج کا کلگام، پلواما،اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب 90سالہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت ناساز ہے، نظربند ہونے کے باعث ڈاکٹرز تک رسائی ناممکن ہے۔
