Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سعودی عرب کےوزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک فوجی اڈے پر سعودی فوجی کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلوریڈا واقعہ سعودی عرب کے عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق ڈاکٹرآل الشیخ نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہامیں فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے کو مجرمانہ قراردیتےہوئے کہاکہ سعودی قوم اس طرح کے واقعات کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والےامریکی فوجیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہارکیا۔انہوں نےمزیدکہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت اورسعودی قوم کی توہین ہے۔ اسلام اس نوعیت کے جرائم کسی کسی صورت میں اجازت نہیں دیتا۔خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر زیرتربیت ایک سعودی اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کردیا تھا۔جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔سعودی عرب کی قیادت نےاس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات میں امریکا کےساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
سعودی عرب کےوزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک فوجی اڈے پر سعودی فوجی کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلوریڈا واقعہ سعودی عرب کے عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق ڈاکٹرآل الشیخ نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہامیں فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے کو مجرمانہ قراردیتےہوئے کہاکہ سعودی قوم اس طرح کے واقعات کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والےامریکی فوجیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہارکیا۔
انہوں نےمزیدکہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت اورسعودی قوم کی توہین ہے۔ اسلام اس نوعیت کے جرائم کسی کسی صورت میں اجازت نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر زیرتربیت ایک سعودی اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کردیا تھا۔جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
سعودی عرب کی قیادت نےاس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات میں امریکا کےساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔