امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ،پولیس افسرسمیت 6افراد ہلاک

شائع 11 دسمبر 2019 05:00am

واشنگٹن:امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2مبینہ حملہ آور مارے گئے۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 6افراد ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے،مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 2مبینہ حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کے تمام اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

Read Comments