فن لینڈ کی نوجوان خواتین پر مبنی کابینہ کی وزیراعظم سے ملاقات

شائع 12 دسمبر 2019 03:20pm

فن لینڈ میں نئی تشکیل پانے والی حکومت کی نوجوان خواتین  پر مبنی کابینہ نے آج وزیر اعظم سانا مرین سے دارالحکومت ہیلسنکی میں ملاقات کی۔

جون 2019 سے عہدے پر موجود وزیرتعلیم لی انڈرسن، وزیر خزانہ کیٹری کلمنی اور وزیر داخلہ ماریہ اوہیسالو نئی آنے والی وزیراعظم کی کابینہ میں کام جاری رکھیں گی۔

نئی تشکیل دی جانے والی حکومت کی اہم وزارتوں کے سربراہان کی اوسط عمر 33 برس ہے، جو اس کابینہ کو دنیا کی سب سے کم عمر کابینہ بنا رہی ہے۔

واضح رہے فن لینڈ کی نئی وزیر اعظم دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئی ہیں۔

Read Comments