جیریمی کوربائن کاآئندہ عام انتخابات میں  لیبر پارٹی کی سربراہی نہ کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2019 11:08am

عام انتخابات میں تباہ کن نتائج کے  جیریمی کوربائن لیبر پارٹی کی سربراہی چھوڑ دیں گے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 1935 بعد سے پہلی بار لیبرپارٹی اتنی کم سیٹیں حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج پر سوچ بچار میں پارٹی کی رہنمائی کریں گے لیکن آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی قیادت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا الیکشن مہم میں ہم نے امید  اور یکجہتی کا منشور سامنے رکھا جو اس ملک میں غلط اور ناانصافی کوٹھیک کرنے میں مدد دیتا۔

واضح رہے جیریمی کوربائن نے آئلنگٹن نارتھ سے 10ویں بار اپنی نشست جیتی ہے۔

Read Comments