برطانوی انتخابات: 15پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2019 08:41am

برطانوی انتخابات میں پاکستانی نژاد15 امیدوار کامیاب ہوگئے۔واضح اکثریت سے جیتنے والی کنزرویٹو پارٹی کے ساجد جاوید دوبارہ کامیاب ہوگئے۔ ساجد جاوید موجودہ وزیرخزانہ ہیں۔

برمنگھم سے لیبر پارٹی کے طاہر احمد پہلی بار منتخب ہوئے۔ کونٹری ساؤتھ سے لیبر پارٹی کی امیدوار زارا سلطانیہ کامیاب، بولٹن سے لیبر پارٹی کی امیدوار یاسمین قریشی کامیاب، بریڈ فورڈ شائر سے محمد یاسین کامیاب ہوئیں۔

برمنگھم ہال گرین سے لیبرپارٹی کے امیدوار  طاہر علی،پیری بار سے لیبر پارٹی امیدوار خالد محمود  جبکہ بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبرپارٹی کے امیدوارعمران حسین کامیاب ہوئے۔

ناز شاہ برطانوی انتخابات میں مسلسل تیسری بار کامیاب ہوئی ہیں۔

Read Comments