بورس جانسن کا ووٹرز کے اعتماد کا بدلہ چکانے کا وعدہ

شائع 13 دسمبر 2019 10:50am

بورس جانسن نے برطانیہ میں عام انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی کی تاریخی فتح کے بعد ووٹروں کےاعتماد دکھانے کا بدلہ چکانے کےلئے دن رات کام کرنے کا وعدہ کرلیا۔

ٹوریز کو عام انتخابات میں 78 کامنز کی اکثریت حاصل ہے تاہم ابھی ایک نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

لندن میں  بات کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کا مینڈیٹ ہے۔ نہ اگر، نہ مگر۔

جیریمی کوربائن کا کہنا تھا کہ لیبرپارٹی کو اپنے قلعوں میں شکست ہونے کے بعد وہ بطور پارٹی لیڈر الیکشن نہیں لڑیں گے۔

ایک حلقے کے علاوہ  باقی نشستوں کے اعداد و شمار کچھ یوں ہیں: کنزرویٹوز 364 نشستیں، لیبر پارٹی 203 نشستیں، اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 48، لبرل ڈیموکریٹس نے 11 اور ڈی یو پی نے آٹھ نشستیں حاصل کیں۔

کنزرویٹوپارٹی کے کامنز کی یہ اکثریت 1987 میں مارگریٹ تھیچر کے تیسری بار فتح کے بعد بڑی اکثریت ہے۔

اپنی وکٹری تقریر میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یہ ملک کےلئے نئی صبح ہے۔

انہوں نے لیبر ووٹروں کا کنزرویٹو پارٹی کو پہلی بار ووٹ ڈالنے پر شکریہ ادا کیا۔

Read Comments