Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2019 05:30am

جدید ایٹمی میزائل کا تجربہ، شہاب ثاقب کی طرح گرے گا

ماسکو:  روس نے جدید ایٹمی ہائپر سانک میزائل کا تجربہ بھی کرلیا ہے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ایٹمی میزائل شہاب ثاقب کی طرح گرے گا اور دنیا کا کوئی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم اسے روک نہیں سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ممنوعہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ، پیوٹن کا اظہار مذمت

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج کے ہتھیاروں سے متعلق کمانڈر جنرل سرگی کراکیف کا کہنا ہے کہ ناقابل تسخیر میزائل رواں ماہ 31 دسمبر سے پہلے ملکی دفاع کے لیے نصب کیا جائے گا۔

روسی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایون گارڈ میزائل نظام کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا۔ ہائپر سانک گلائیڈ گاڑی والا میزائل شیڈول کے مطابق نصب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں “ایرانی میزائلوں کے پُرزے” ضبط، تصاویر جاری

اس سے پہلے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ شہاب ثاقتب کی طرح ہدف کو نشانہ بنانے والا ہائپر سانک میزائل ناقابل تسخیر ہوگا اور دنیا کے کسی ملک کا دفاعی نظام اسے گرا نہیں سکے گا۔

Read Comments