ہالی ووڈ اداکار کی جامعہ ملیہ کے طلب علموں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

شائع 17 دسمبر 2019 06:15pm

ہالی ووڈ کےمشہوراداکار جان کیوسیک نے نئی دہلی میں جامعہ ملیہ کے طلبا و طالبات پر بہیمانہ تشدد پر طالب علموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں جان کیوسیک نے پہلے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جامعہ ملیہ کے طلبا کو نہایت زخمی حالت میں جامعہ کے غسل خانے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر جان کیوسیک نے پہلے پوچھا کہ یہ ویڈیو انہیں کسی نے نئی دہلی سے بھیجی ہے جس پر انہوں نے لوگوں سے ویڈیو کا پس منظر معلوم کیا ہے۔

سوال پر انہیں ارون دھتی رائے کا ٹویٹ کیا گیا اور کچھ لوگوں نے بتایا کہ نئی دہلی کی جامعہ ملیہ کے طلبہ و طالبات پر پولیس نےبہیمانہ تشددکیا ہے۔ اس کے جواب میں جان نے دوبارہ ٹویٹ کرکے اس میں اپنی حمایت ویکجہتی (سولیڈیرٹی) کے لفظ کا اضافہ کیا۔

مشہور فلم کان ایئر ،2012، دی کانٹریکٹ، دی ریون اورفروزن گراؤنڈ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جان کیوسیک نے ایک اور ٹویٹ بھی آگے بڑھائی ہے جس میں بھارتی شہریت کے متنازع بل پر سینٹا کلارا، کیلی فورنیامیں سیکڑوں مظاہرین شریک ہیں۔ ان مظاہرین میں مسلمان،کشمیری،عیسائی اورسکھ اس بل کےخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Read Comments